ٹورنامنٹ کے دوران میدان میں گھس کر کھلاڑی کو گولیوں سے کیا چھلنی ، جائے واقعہ پر ہی موت

جھارکھنڈ کے رانچی ضلع کے اولی ڈیہہ گاوں میں دن دہاڑے ایک ہاکی کھلاڑی کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ اس ہاکی کھلاڑی کا نام انورنجن سمد ہے اور اس کی عمر 28 سال ہے ۔

Sep 05, 2019 05:28 PM IST | Updated on: Sep 05, 2019 05:28 PM IST
ٹورنامنٹ کے دوران میدان میں گھس کر کھلاڑی کو گولیوں سے کیا چھلنی ، جائے واقعہ پر ہی موت

علامتی تصویر

جھارکھنڈ کے رانچی ضلع کے اولی ڈیہہ گاوں میں دن دہاڑے ایک ہاکی کھلاڑی کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ اس ہاکی کھلاڑی کا نام انورنجن سمد ہے اور اس کی عمر 28 سال ہے ۔ یہ واقعہ رانچی کے کھونٹی تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔

پولیس کے مطابق اولی ڈیہہ میں ہاکی ٹورنامنٹ کھیلا جارہا تھا ۔ اس ٹورنامنٹ میں انورنجن بھی حصہ لے رہا تھا ۔ ایک میچ کے بعد دوسرے میچ کیلئے انورنجن میدان کے باہر کھڑا انتظار کررہا تھا ۔ اسی دوران تقریبا چھ سات بدمعاش میدان میں داخل ہوگئے ۔ بدمعاشوں کو دیکھ کر انورنجن بھاگنے لگا ، لیکن بدمعاشوں نے انورنجن کو پکڑ لیا ۔ اس سے پہلے کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا ، بدمعاشوں نے انورنجن کو گولیوں سے بھون ڈالا ، جس میں اس کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی ۔ واردات کو انجام دینے کے بعد بدمعاشوں نے ہوائی فائر کرتےہوئے کچھ نعرے بھی لگائے ۔

Loading...

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کس وجہ سے قتل کیا گیا اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔ بتادیں کہ چار سال پہلے انورنجن بھی قتل کے ایک کیس میں جیل جا چکا ہے ۔

قتل کے بعد نعرے لگانے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ نعرے پولیس کی توجہ بھٹکانے کیلئے لگائے گئے ہوں ۔ بہر حال پولیس سبھی متعلقہ افراد کے بیانات درج کرکے اس واقعہ سے وابستہ ہر پہلو کی گہرائی سی جانچ کررہی ہے ۔

Loading...