ملزم خاتون کے شوہر کا بڑا انکشاف: کہا میری بیوی کے ہائی پروفائل وزرا سے تعلقات، لیکن۔۔۔

ملزم خاتون کے شوہر نے کہا کہ میرا کوئی این جی او نہیں ہے۔ نہ ہی میری بیوی نے مجھے کوئی ٹینڈر دلوایا۔ ایف آئی آر میں میری بیوی کا نام نہیں ہے۔ اس کی کوئی پہچان بھی نہیں ہوئی۔

Oct 05, 2019 08:32 AM IST | Updated on: Oct 05, 2019 12:00 PM IST
ملزم خاتون کے شوہر کا بڑا انکشاف: کہا میری بیوی کے ہائی پروفائل وزرا سے تعلقات، لیکن۔۔۔

علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے ہنی ٹریپ معاملے میں نہرو نگر سے گرفتار ایک ملزم خاتون کے شوہر نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ نیوز 18 سے بات چیت کے دوران اس نے کہا کہ میری بیوی کے کئی ہائی پروفائل وزرا سے تعلقات تھے۔ لیکن ہم نے کبھی غلط تعلقات نہیں بنائے اور نہ ہی کبھی اس کا فائدہ اٹھایا۔ اس شخص نے جانچ پر سوال اٹھایا کہ جب ایف آئی آر میں میری بیوی کا نام نہیں ہے تو پھر کس بنیاد پر اس کی گرفتاری ہوئی۔ آخر پولیس کس کے کہنے پر کام کر رہی ہے اور کسے بچانے کیلئے ہمیں پھنسا رہی ہے۔

ایس آئی ٹی پر انگلی

ہنی ٹریپ معاملے میں نہرو نگر سے ایک ملزم خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ ملزم خاتون اب اندور کی جیل میں بند ہے۔ خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی کو بے قصور بتایا۔ اس کا کہنا ہے کہ جب اس کی بیوی کو پکڑا گیا تھا تب وہ بھی اس کے ساتھ تھا۔ مینال ریزیڈینسی میں واقع ملزم خاتون کے گھر سے نہیں بلکہ 14 لاکھ روپئے پڑوسی کے گھر سے برآمد کئے گئے تھے۔ پولیس نے ملزم خاتون کے شوہر اور بیٹےکے پاس سے کئی الیکٹرانک ڈیوائز ضبط کی تھی لیکن پولیس نے شوہر، بیٹے اور تین پڑوسیوں کو چھوڑ دیا۔

ملزم خاتون کے شوہر کا انکشاف

Loading...

ملزم خاتون کے شوہر نے کہا کہ میرا کوئی این جی او نہیں ہے۔ نہ ہی میری بیوی نے مجھے کوئی ٹینڈر دلوایا۔ ایف آئی آر میں میری بیوی کا نام نہیں ہے۔ اس کی کوئی پہچان بھی نہیں ہوئی۔ مینال میں رہنے والی خاتون نے میری بیوی کا نام لیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس ملزم خاتون کے شوہر نے یہ بھی کہا کہ ریویرا ٹاؤن میں رہنے والی خاتون سے ہماریکوئی جان پہچان نہیں ہے۔ اس ملزم خاتون کے بھائی کے این جی او کو کروڑوں کے کام ملے ہیں۔ مینال کی ملزم خاتون نے کئی رسوخ داروں کو پھنسایا ہے۔ پولیس کسی دباؤ میں ہمیں پھنسا رہی ہے۔ مینال ریزیڈینسی اور ریویرا ٹاؤن سے گرفتار ملزم خواتین کے کئی بڑے لیڈران اور افسروں سے رابطے تھے۔

ایس آئی ٹی کے پرانے افسران پر شک

تین مرتبہ بنی ایس آئی ٹی کو لیکر اب کانگریس لیڈر مینک اگروال نے بھی سوال کھڑے کئے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے پرانے افسر ۔ملازم جانکاری لیک کر سکتے ہیں۔ ان کے پاس  معاملے سے جڑی سبھی جانکاریاں ہیں۔ اس لئے نئے ایس آئی ٹی چیف کو ان افسران ملازموں پر نظر رکھنی چاہئے۔

Loading...