دوست کے گھر شراب پارٹی، پھر اسی کی بیوی کا کیا ریپ، مخالفت کرنے پرکردیا ہوش اڑادینے والا کام

متاثرہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کا دوست سنیل گھسیٹ کر گھر کے پیچھے واقع ٹپرے میں لے گیا اور وہاں اس کا ریپ کیا۔ اس کے بعد اس کا دوست بھی وہاں آگیا اور اس نے بھی اس کی عصمت دری کی

Oct 30, 2019 06:37 PM IST | Updated on: Oct 30, 2019 06:38 PM IST
دوست کے گھر شراب پارٹی، پھر اسی کی بیوی کا کیا ریپ، مخالفت کرنے پرکردیا ہوش اڑادینے والا کام

علامتی تصویر

ودشا: ضلع کے عالم پور گاؤں میں دو دوستوں نے اپنے ایک دیگر دوست کے گھر پر بیٹھ کر پہلے تو شراب پی۔ اس کے بعد دونوں نے اس کی بیوی کا ریپ کیا۔  جب متاثرہ کے شوہر نے اس کی مخالفت کی تو اس کا گلا دباکر قتل کردیا اوردونوں موقع سے فرار ہوگئے۔  اب پولیس نے متاثرہ کی رپورٹ پر قتل اور ریپ کا معاملہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی تلاش میں دبش دی جارہی ہے اور جلد ہی دونوں کی گرفتاری کرلی جائے گی۔ وہیں خاتون کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

پہلے شراب پی پھر دوست کے نشے کا فائدہ اٹھاکر کی عصمت دری

Loading...

جانکاری کے مطابق گاؤں کے سنیل کشواہا اور منوج اہیرور اپنے دوست کے گھر پر شراب پینے گئے تھے۔ اس دوران تینوں نے جم کر شراب پی۔ تبھی ان کی نظر متاثرہ پرپڑی اور دوست کے شراب کے نشے میں ہونے کا فائدہ اٹھاکر سنیل نے اسے پکڑ لیا۔ اس دوران متاثرہ نے مخالفت کی تو دونوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔

متاثرہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کا دوست سنیل گھسیٹ کر گھر کے پیچھے واقع ٹپرے میں لے گیا اور وہاں اس کا ریپ کیا۔ اس کے بعد اس کا دوست بھی وہاں آگیا اور اس نے بھی اس کی عصمت دری کی۔ جب نشے میں چور خاتون کے شوہر نے اس کی مخالفت کی تو دونوں نے پہلے اسے بری طرح مارا پیٹا اور بعد میں گلا دباکر اس کا قتل کردیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ شوہر کا گلا منوج نے دبایا  جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ بعد میں دونوں ہی ملزم اس واقعے کو انجام دیکر موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ نے بعد میں اس واقعے کی جانکاری اہل خانہ کو دی جس کے بعد پولیس میں معاملہ درج کروایا گیا۔

Loading...