بیچ سڑک پرعاشق جوڑے کی فحش حرکت، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی نے دی کارروائی کی ہدایت

جبل پور میں تقریباً 7 دنوں سے یہ ویڈیو واٹس ایپ اور فیس بک پر کافی شیئر کئے جارہے ہیں۔ جس میں اسکوٹی پر سوار لڑکی۔لڑکا کبھی چلتی گاڑی پر تو کبھی ریڈ سگنل پر فحش حرکت کرتے نظر آرہے ہیں

Sep 19, 2019 09:08 AM IST | Updated on: Sep 19, 2019 09:08 AM IST
بیچ سڑک پرعاشق جوڑے کی فحش حرکت، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی نے دی کارروائی کی ہدایت

بیچ سڑک پرعاشق جوڑے کی فحش حرکتیں ویڈیو وائرل۔(تصویر:نیوز18ہندی)۔

جبل پور: سڑک پرفحش حرکت کرنے والے عاشق جوڑے کے بعض ویڈیوز سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہے ہیں۔، جبل پور میں تقریباً 7 دنوں سے یہ ویڈیو واٹس ایپ اور فیس بک پر کافی شیئر کئے جارہے ہیں۔ جس میں اسکوٹی پر سوار لڑکی۔لڑکا کبھی چلتی گاڑی پر تو کبھی ریڈ سگنل پر فحش حرکت کرتے نظر آرہے ہیں۔ جبل پور پولیس نے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایسے عاشق جوڑوں کے خلاف سنجیدگی اختیار کی ہے۔

پھر لڑکی نے کیا یہ کام۔۔۔

پولیس کے ذریعے ویڈیو پر ایکشن لینے کے بعد جو ہوا حیران کرنے والا تھا۔ لڑکی نے اپنے ہی عاشق کے خلاف شکایت درج کروادی کہ ایسا اس نے زبردستی اس کے ساتھ ایسی حرکتیں کی اور اس کا ویڈیو اپنے دوستوں کی مدد سے بناکر وائرل کردیا۔ سبھی ویڈیو جبل پور کے مالویہ چوک اور تین پتی چوراہے کے ہیں۔

سوشل میڈیا میں تین۔چار ویڈیو وائرل ہونے کے بعدایس پی امت سنگھ نے کارروائی کی ہدایات دی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو نہ صرف قابل اعتراض ہے بلکہ قانون کے لحاظ سے جرم بھی ہے۔

Loading...

https://hindi.news18.com/news/madhya-pradesh/jabalpur-jabalpur-police-take-action-against-couples-mppp-nodark-2435410.html

Loading...