شرمناک ! ایس ڈی ایم ، تحصیلدار اور افسر دفتر میں دیکھ رہے تھے پورن فلم ، کھلا راز تو ملی ایسی سزا

گوالیار کلیکٹریٹ کی شرمناک تصویر سامنے آئی ہے ۔ یہاں ڈیوٹی کے دوران افسران کام نہ کرکے پورن فلمیں دیکھ رہے تھے ۔ ایسے چھ افسران پکڑے گئے ہیں ۔

Jul 16, 2019 07:40 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 07:41 PM IST
شرمناک ! ایس ڈی ایم ، تحصیلدار اور افسر دفتر میں دیکھ رہے تھے پورن فلم ، کھلا راز تو ملی ایسی سزا

ایس ڈی ایم ، تحصیلدار اور افسر ڈیوٹی کے دوران دفتر میں دیکھ رہے تھے پورن فلم ، کھلا راز تو ملی ایسی سزا

گوالیار کلیکٹریٹ کی شرمناک تصویر سامنے آئی ہے ۔ یہاں ڈیوٹی کے دوران افسران کام نہ کرکے پورن فلمیں دیکھ رہے تھے ۔ ایسے چھ افسران پکڑے گئے ہیں ۔ کلیکٹر نے فی الحال سبھی کو نوٹس جاری کیا ہے ، لیکن اب وہ بڑی کاروائی کی تیاری میں ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ افسران اور ملازمین اپنے اپنے کمپیوٹر پر کام کے وقت فحش سائٹ اور پورن فلمیں دیکھتے پائے گئے ہیں ۔ کچھ دنوں پہلے ایسی شکایت ملی تھی ، لیکن اس دوران جانچ کرنے پر کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا ۔ ملازمین نے اپنی زبانیں بند رکھی تھیں ۔

معاملہ سنگین تھا ، اس لئے کلیکٹر نے سائبر ایکسپرٹ کی مدد ملی ۔ جب افسران اور ملازمین کے آئی پی ایڈریس کی جانچ کی گئی ، تو ان افسران اور ملازمین کی پول کھل گئی ، جن کے کمپیوٹر پر فحش سائٹ اور پورن فلیمیں دیکھی جارہی تھیں ۔ ان میں فلم لوڈ بھی کی گئی تھیں ۔ ایسے چھ ملازمین گرفت میں آئے ہیں ۔ سبھی کو کلیکٹر نے نوٹس جاری کیا ہے ۔

Loading...

کلیکٹریٹ میں افسران کے پورن ویڈیو اور فحش سائٹس دیکھنے کے انکشاف کے بعد ایڈمنسٹریٹو حلقہ میں افرا تفری مچ گئی ۔ کلیکٹر نے سبھی افسران اور ملازمین کو ایڈوائزی جاری کی ہے ۔ ساتھ ہی کلیکٹریٹ کے کمپیوٹر پر ایسی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے ۔ کلیکٹر انوراگ چودھری نے کہا کہ کلیکٹریٹ میں لوگ اپنے کام کی فریاد لے کر بھٹکتے رہتے ہیں ، لیکن افسران ہیں کہ پورن فلم دیکھنے میں مشغول ہیں ۔ کلیکٹریٹ کے بعد اب دیگر دفاتر میں بھی کمپیوٹروں کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔

Loading...