پونے: 4 سال کی بچی کو ریپ کے بعد پورے جسم پر دانت سے کاٹا اورپھر کیا دل دہلا دینے والا کام

بچی کا حال دیکھنے کے بعد اہل خانہ کا رو۔رو کر برا حال ہے۔ وہیں آس ۔پاس کے لوگ بھی ملزم شخص کو جلد سے جلد پکڑنے اور اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Aug 28, 2019 12:29 PM IST | Updated on: Aug 28, 2019 12:29 PM IST
پونے: 4 سال کی بچی کو ریپ کے بعد پورے جسم پر دانت سے کاٹا اورپھر کیا دل دہلا دینے والا کام

علامتی تصویر

پونے میں حیوانیت کی انتہا کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ملزم نے ایک چار سال کی بچی کا اغوا کر کے پہلے اس کا ریپ کیا ، اس کے پورے جسم پر دانتوں سے کاٹا اور پھر زمین پر پٹخ ۔پٹخ کر بے دردی سے مار ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق، متاثرہ بچی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سڑک کنارے سو رہی تھی۔ تبھی ملزم نے بچی کا اغوا کر لیا۔ اس کے بعد بچی کے ساتھ ریپ کرکے اس واردات کو انجام دیا۔ حیوانیت کی ساری حدیں پار کرنے والے اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔ کئی مقامات پر چھاپہ ماری بھی کی گئی ہے۔

بچی کا حال دیکھنے کے بعد اہل خانہ کا رو۔رو کر برا حال ہے۔ وہیں آس ۔پاس کے لوگ بھی ملزم شخص کو جلد سے جلد پکڑنے اور اسے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Loading...

 

Loading...