اترپردیش : 22 سال کے نوجوان پر لگا 70 سال کی خاتون کی آبروریزی کا الزام ، سی سی ٹی وی میں ہوا قید

میرٹھ ضلع کے موانا علاقہ میں ایک 70 سال کی سن رسیدہ خاتون کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Aug 20, 2018 04:47 PM IST | Updated on: Aug 20, 2018 04:47 PM IST
اترپردیش : 22 سال کے نوجوان پر لگا 70 سال کی خاتون کی آبروریزی کا الزام ، سی سی ٹی وی میں ہوا قید

علامتی تصویر

میرٹھ ضلع کے موانا علاقہ میں ایک 70 سال کی سن رسیدہ خاتون کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ الزام ہے کہ آبروریزی کے بعد ملزم نے خاتون کو جان سے مارنے کے ارادے سے اس کے سر پر پتھر سے بھی حملہ کیا ۔ خاتون کو سنگین حالت میں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں وہ ابھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ ملزم نوجوان کی عمر 22 سال بتائی جارہی ہے ۔

یہ معاملہ میرٹھ کے موانہ تھانہ علاقہ میں پیش آیا ، جہاں 70 سال کی سن رسیدہ خاتون کے ساتھ اہل خانہ نے ریپ کی بات کہی ہے ۔ اتنا ہی نہیں ملزم نوجوان نے اس کے سر پر بھاری پتھر سے حملہ بھی کیا ۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، لیکن پاس ہی کے مکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ میں ملزم کی تصویریں قید ہوگئیں ۔ سی سی ٹی وی میں نظر آرہے ملزم کی عمر تقریبا 22 سال بتائی جارہی ہے ۔

Loading...

ایس پی دیہات راجیش کمار نے کہا کہ موانہ تھانہ میں ایک سن رسیدہ خاتون پر جان لیوا حملہ اور غلط حرکت کرنے کی شکایت ملی ہے ۔ خاتون کے سر پر چوٹ لگی ہے ، اس کو میڈیکل کالج میں داخل کراویا گیا ہے ۔ خاتون کے ساتھ غلط حرکت کا بھی الزام لگا ہے ۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد جو بھی سچائی ہوگی ، اس کے ہی مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

Loading...