شادی کا جھانسہ دے کردلت نابالغ لڑکی سے نوجوان کرتا رہا آبروریزی، تھانہ انچارج نےکہا- بچوں سے ہوجاتی ہیں غلطیاں

اترپردیش کےبلیا ضلع میں ایک نابالغ لڑکےکےذریعہ دلت نابالغ لڑکی سےآبروریزی کا معاملہ سامنےآیا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ لڑکےنےشادی کا جھانسہ دے کرطویل وقت تک لڑکی کی آبروریزی کی۔

Oct 07, 2019 09:31 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 09:31 PM IST
شادی کا جھانسہ دے کردلت نابالغ لڑکی سے نوجوان کرتا رہا آبروریزی، تھانہ انچارج نےکہا- بچوں سے ہوجاتی ہیں غلطیاں

اترپردیش کےبلیا ضلع میں نابالغ دلت لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بلیا: اترپردیش کےبلیا ضلع میں ایک نابالغ لڑکےکےذریعہ دلت نابالغ لڑکی سےآبروریزی کا معاملہ سامنےآیا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ لڑکےنےشادی کا جھانسہ دے کرطویل وقت تک لڑکی کی آبروریزی کی۔ بعد میں لڑکی نے پریشان ہوکرلڑکے سےملنا جلنا بند کردیا۔ لڑکی کےاس فیصلےسے لڑکا ناراض ہوگیا اوروہ موقع کی تلاش میں لگ گیا۔ ایک دن لڑکی کورفع حاجت کےلئےکھیت میں جاتے ہوئے دیکھ کراس کا پیچھا کرنےلگا۔ لڑکی کے پاس جاکراس نے زورزبردستی کی، اسے گھسیٹتے ہوئے باجرے کےکھیت میں لےگیا اوریہاں بھی آبروریزی کی۔

متاثرہ لڑکی کی ماں سے بدسلوکی

Loading...

دوسری طرف معاملے کی اطلاع ملنےکے بعد ملزم کےگھرشکایت کرنے گئی متاثرہ لڑکی کی ماں سےملزم لڑکےکےگھروالوں نے بدسلوکی کی اوراس پرذات پات پرمبنی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے دھکےمارکراپنےگھرسے بھگا دیا۔ دوسری طرف اپنی بیٹی کی لٹ چکی عصمت کے بعد غریب بے بس ماں انصاف کےلئے جب تھانے پہنچی توتھانہ انچارج 5  دنوں تک متاثرہ کودوڑاتا رہا، لیکن اس کا کیس درج نہیں کیا۔

تھانہ انچارج کا بے حد خراب بیان

اس پورے معاملے پرملزم پرسخت کارروائی کرنےکے بجائے تھانہ انچارج نےمیڈیا سے بات چیت کےدوران بھدا اورانتہائی خراب بیان دیتےہوئےکہا کہ دونوں کےدرمیان پیارومحبت کا معاملہ تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دونوں نابالغ بچے ہیں۔ ان سے چھوٹی موٹی غلطیاں ہوتی ہیں۔ انہیں کسی جرم کے طورپرنہ دیکھا جائے۔ تھانہ انچارج نے سب کے سامنےاتنا تک بول دیا کہ انہوں نےکوئی جرم ہی نہیں کیا ہے۔ وہیں نیوز18 پرخبرچلنےکے بعد تھانہ انچارج نے آناً فاناً میں متاثرہ کا کیس درج کرکےجانچ شروع کردی ہے۔

امت کمارشریواستوکی رپورٹ

Loading...