انتہائی شرمناک: بیٹی بنا کروالد لایا تھا گھر، بیٹا 15 سال کی لڑکی کے ساتھ کرتا رہا یہ کام

بہار کے بکسر کی رہنے والی 15 سال کی نابالغ سے 8 مہینے تک ریپ کرنے کا معاملہ رانچی میں سامنے آیا ہے۔

Aug 07, 2019 05:59 PM IST | Updated on: Aug 07, 2019 07:18 PM IST
انتہائی شرمناک: بیٹی بنا کروالد لایا تھا گھر، بیٹا 15 سال کی لڑکی کے ساتھ کرتا رہا یہ کام

علامتی تصویر

بہار کے بکسر کی رہنے والی 15 سال کی نابالغ سے 8 مہینے تک ریپ کرنے کا معاملہ رانچی میں سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں جگن ناتھ پور پولیس نے ملزم والد۔ بیٹے بجرنگ ساہ اور منا ساہ کو پٹیل نگر سے گرفتار کر لیا ہے۔ بجرنگ ساہ کا پروجیکٹ بھون کے پاس ہوٹل ہے۔ اسی میں منا کام کرتا ہے۔

متاثرہ نے بتایا کہ 8 مہینے پہلے وہ ماں سے جھگڑا کرکے بکسر میں واقع گھر سے بھاگ  گئی تھی۔ وہاں سے ٹرین پکڑ کر ہٹیا اسٹیشن آگئی۔ یہاں اسے بجرنگ ساہ ملا۔ بجرنگ ساہ اسے اپنے گھر لیکر چلا گیا۔ یہ کہہ کر کہ میری کوئی بیٹی نہیں ہے تمہیں بیٹی کی طرح رکھیں گے۔ کچھ دن سب کچھ ٹھیک ٹھاک چلا لیکن ایک رات منا اس کے پاس آیا اور ڈرا دھمکا کر اس کا ریپ کیا۔ اس کے بعد ریپ کا یہ سلسلہ 8 ماہ تک جاری رہا۔

متاثرہ کے مطابق، اس نے کئی مرتبہ بھاگنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو پائی۔ پیر کی شام کو اسے موقع ملا اور وہ بھاگ کر لوگوں سے پوچھتے ہوئے جگن ناتھ پور تھانہ پہنچی اور پولیس کو ساری کہانی بتائی۔

متاثرہ کے بیان پر کیس درج کرکے پولیس نے بجرنگ ساہ اور منا ساہ کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ کے گھر والوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ فی الحال اسے مہیلا تھانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس اس کی میڈیکل جانچ کرانے کے بعد آگے کی کارروائی کرے گی۔

Loading...

Loading...