نابالغ دوشیزہ کی اجتماعی آبروریزی، پولیس نے تینوں ملزمان کو کیا گرفتار

پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کے والد کی شکایت پر کیس درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Jul 31, 2018 11:13 AM IST | Updated on: Jul 31, 2018 12:40 PM IST
نابالغ دوشیزہ کی اجتماعی آبروریزی، پولیس نے تینوں ملزمان کو کیا گرفتار

علامتی تصویر

پرتاپ گڑھ ۔ اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر سے چالیس کلو میٹردور تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے میں پیر کی شام بازار سے واپس آرہی ایک نابالغ دوشیزہ کے ساتھ تین نوجوانوں نے اجتماعی آبروریزی کی اور اس عمل کی فحش تصویریں بھی لے لیں۔ پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کے والد کی شکایت پر کیس درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی ایس پی لال گنج او پی دیویدی نے بتایا کہ موضع جیوئی کی ایک 17 سال کی دوشیزہ کل شام بازار سے گھر واپس آرہی تھی کہ راستہ میں رام پور باولی کے کچھ نوجوانوں نے اس کو بہلا  پھسلا کر بائک پر بیٹھا لیا اور تنہائی میں لے جا کر اس کے ساتھ آبروریزی کی ۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر تینوں ملزمان نسیم ، نانہوو اور گڈو کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا کیس درج کرلیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا گیا ۔ واقعہ کی تحقیق کی جا رہی ہے ۔

Loading...

Loading...