بہارکے بکسرمیں حیدرآباد جیسا سانحہ، آبروریزی کے بعد گولی مارکرلڑکی کا قتل اورپھرجلا دیا گیا

اطلاعات کے مطابق لڑکی کے ساتھ پہلے آبروریزی کی گئی اوراس کے بعد اسے قریب سے گولی ماردی گئی۔ لڑکی کی موت ہونے کے بعد لاش کوجلانےکی کوشش کی گئی

Dec 03, 2019 03:06 PM IST | Updated on: Dec 03, 2019 03:25 PM IST
بہارکے بکسرمیں حیدرآباد جیسا سانحہ، آبروریزی کے بعد گولی مارکرلڑکی کا قتل اورپھرجلا دیا گیا

بہارکے بکسرمیں آبروریزی کے بعد لڑکی کا قتل، لاش کوجلایا (علامتی تصویر)۔

بکسر: بہارکےبکسرمیں دل دہلا دینے والا سانحہ رونما ہوا ہے۔ یہاں پربھی حیدرآباد میں ہوئی اجتماعی آبروریزی اورقتل جیسا سانحہ رونما ہوا ہے۔ بکسرمیں ایک لڑکی کی پہلے آبروریزی کی گئی اورپھراس کا قتل کرنےکے بعد لاش کوجلا دیا گیا۔ حادثہ بکسرکے اٹاڈھی تھانہ علاقےکا ہے۔ لڑکی کی لاش اٹاڈھی تھانہ کےککوڈھا بدھارسے ملی۔ لڑکی کی لاش کو پولیس نے نصف جلی ہوئی حالت میں برآمد کیا ہے۔  مقتول لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی کی پہلےآبروریزی کی گئی اوراس کے بعد اسے قریب سےگولی ماردی گئی۔ لڑکی کی موت ہونےکے بعد لاش کوجلانےکی کوشش کی گئی۔ پولیس نےلڑکی کی نصف جلی لاش کوبرآمد کرلیا ہے۔

Loading...

Loading...