ماں مانگتی تھی لفٹ ، بیٹی قائم کرتی تھی جسمانی تعلقات اور پھر دونوں مل کر کرتے تھے یہ گندا کام

حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ایک ماں خود اپنی بیٹی کو لوگوں کے ساتھ سونے کیلئے مجبور کرتی تھی ۔

Oct 05, 2019 06:43 PM IST | Updated on: Oct 05, 2019 06:43 PM IST
ماں مانگتی تھی لفٹ ، بیٹی قائم کرتی تھی جسمانی تعلقات اور پھر دونوں مل کر کرتے تھے یہ گندا کام

علامتی تصویر

پنجاب کے پٹیالہ سے ایک ہنی ٹریپ اور بلیک میلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس کیس میں سب سے حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ایک ماں خود اپنی بیٹی کو لوگوں کے ساتھ سونے کیلئے مجبور کرتی تھی ۔ پولیس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ماں بیٹی کی جوڑی مل کر سڑک پر پہلے تو بہانے بناکر لوگوں سے لفٹ لیتی تھی ، بعد میں چائے پلانے کے بہانے گھر لے جاکر بیٹی اس اجنبی شخص کے ساتھ سیکس کرتی تھی اور پھر بلیک میل کرنے کا گندہ کھیل شروع ہوتا تھا ۔

پولیس کے مطابق اس ہنی ٹریپ میں خاتون ، اس کی بیٹی اور پڑوس کی خاتون شامل تھی ۔ اس گینگ کا کام تھا کہ پہلے لوگوں کو باتوں میں الجھایا جائے ، اس سے جسمانی تعلقات قائم کیا جائے اور پھر اس کا ویڈیو بناکر پیسے مانگے جائیں ۔ اس معاملہ میں پولیس نے خاتون اور اس کی بیٹی سمیت تین کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک خاتون فرار ہے ۔

Loading...

پولیس کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر کی رات کو متاثرہ نوجوان بلدیو سنگھ ان کے علاقہ سے گزر رہا تھا ، اس سے بھی خاتون نے لفٹ مانگی ، اس کے بعد گھر پہنچنے پر چائے پینے کی بات کہہ کر گھر لے گئی ۔ بلدیو سنگھ بھی تھکا ہونے کی وجہ سے رک گیا ۔ خاتون نے اپنی بیٹی سے بلدیو کا تعارف کروایا ۔ پھر کچھ دن بعد بلدیو کو انہوں نے بہلا پھسلا کر دوبارہ گھر بلایا ۔

علامتی تصویر

یہاں خاتون کی بیٹی نے اس سے جسمانی تعلقات قائم کیا ، جس کا خاتون نے ویڈیو بنالیا ۔ پھر بلدیو کا موبائل ، آدھار کارڈ اور ایک ہزار روپے چھین لیا اور پھر 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا ۔ رقم نہیں دینے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی ۔

تھانہ پاتڑاں کے انچارج رنبیر سنگھ نے مزید بتایا کہ بلدیو سنگھ نے بدنامی کے ڈر سے 25 ہزار روپے میں سودہ کیا ۔ بلدیو نے انہیں پیسے دئے ، لیکن اس کے باوجود خاتون اور اس کی بیٹی نے سامان نہیں لوٹایا ۔

گھر پہنچ کر بلدیو نے تھانہ میں شکایت درج کرائی ، جس کے بعد پولیس نے بلدیو کو 10 ہزار روپے لے کر خاتون کے گھر بھیجا اور اسی دوران پولیس نے دبش دی اور ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمین سے بلدیو کا آدھار کارڈ اور دیگر سامان برآمد کرنے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Loading...