اترپردیش: دودھ کا انتظام نہ ہو پانے سے ماں نے بچے کا کر دیا قتل

پوری رات دودھ کی جگہ پانی پلانے کی کوشش کرنے والی رخسار نے جب دودھ کا انتظام نہ ہو پایا تو اس نے اپنے معصوم بچے کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

Jul 13, 2019 11:43 AM IST | Updated on: Jul 13, 2019 11:44 AM IST
اترپردیش: دودھ کا انتظام نہ ہو پانے سے ماں نے بچے کا کر دیا قتل

علامتی تصویر

اترپردیش میں ضلع قنوج کے چھبرامئو علاقے میں مالی تنگی کی وجہ سے دودھ کا انتظام نہ ہو پانے سے ایک ماں نے اپنے ہی معصوم بچے کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کے سامنے بیٹھی رہی۔

پولیس کے مطابق چھبرامو کوتوالی علاقے کے محلہ برتيا میں رہنے والا شاہد عرف شالو کچھ روز قبل روزگار کے  لئے ممبئی چلا گیا تھا۔ اس کی بیوی رخسار تین بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔ وہاں موجود لوگوں کے مطابق رخسار کا آٹھ مہینے کا بیٹا تین دن سے بھوکا تھا اور وہ معصوم کے لئے دودھ کا انتظام نہیں کر پا رہی تھی۔

پوری رات دودھ کی جگہ پانی پلانے کی کوشش کرنے والی رخسار نے جب دودھ کا انتظام نہ ہو پایا تو اس نے اپنے معصوم بچے کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Loading...

Loading...