انتہائی شرمناک ! چھ سال کی بچی کا 61 سالہ شخص نے کیا جنسی استحصال ، گرفتار

ممبئی کے کرلا علاقہ میں ایک چھ سال کی بچی کے جنسی استحصال کے الزام میں پڑوس میں رہنے والے 61 سال کے ایک سن رسیدہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

Dec 04, 2019 07:35 PM IST | Updated on: Dec 04, 2019 07:35 PM IST
انتہائی شرمناک ! چھ سال کی بچی کا 61 سالہ شخص نے کیا جنسی استحصال ، گرفتار

علامتی تصویر

ملک میں جنسی استحصال کی وارداتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ تازہ معاملہ ممبئی کے کرلا علاقہ میں پیش آیا ہے ، جہاں ایک چھ سال کی بچی کے جنسی استحصال کے الزام میں پڑوس میں رہنے والے 61 سال کے ایک سن رسیدہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے بدھ کو یہ اطلاع دی ۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم نے اتوار سے منگل تک متاثرہ کو چاکلیٹ دینے کے بہانے اپنے گھر پر بلایا اور اس کا جنسی استحصال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ نے منگل کی شام کو اپنے سرپرستوں کو اس واقعہ کی بابت بتایا ، جس کے بعد ونوبا بھاوے نگر پولیس تھانہ میں ایک شکایت درج کرائی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

Loading...

طبی جانچ میں نابالغ بچی کے جنسی استحصال کی تصدیق ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 اور پاکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور ملزم شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ آگے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔

Loading...