ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چرخی دادری: گھر جا رہے باپ بیٹے کی کاٹی داڑھی، جان سے مارنے کی دی دھمکی

اترپردیش کے بلند شہر کے رہنے والے ادریس اور ان کے بیٹے محسن گزشتہ 14 مارچ کو گاؤں اچنا سے اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ الزام ہے کہ جب یہ گاؤں سانجرواس کے بس اسٹینڈ پر پہنچے تو چار شرارتی نوجوانوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی

  • Share this:
چرخی دادری: گھر جا رہے باپ بیٹے کی کاٹی داڑھی، جان سے مارنے کی دی دھمکی
متاثرین نے واقعہ کی اطلاع سماج کے لوگوں کو دی

ہریانہ میں چرخی دادری کے گاؤں سانجرواس میں مسلم باپ۔ بیٹے سے کچھ شرارتی عناصر نے مار پیٹ کرتے ہوئے ان کی زبردستی داڑھی کاٹ دی۔ اس دوران شرپسندوں نے دونوں کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ بعد میں مسلم سماج کے لوگوں نے متاثرین کے ساتھ مل کر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے بوند کلاں پولیس تھانہ میں شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس کے ذریعہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔


اترپردیش کے بلند شہر کے رہنے والے ادریس اور ان کے بیٹے محسن گزشتہ 14 مارچ کو گاؤں اچنا سے اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ الزام ہے کہ جب یہ گاؤں سانجرواس کے بس اسٹینڈ پر پہنچے تو چار شرارتی نوجوانوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ ان پر جملے کسے اور زبردستی دونوں کی داڑھی کاٹ دی۔


متاثرین نے واقعہ کی اطلاع سماج کے لوگوں کو دی۔ بعد میں سماج کے لوگ اکھٹا ہو کر متاثرین کے ساتھ بوند کلاں پولیس تھانے پہنچے اور پولیس میں شکایت درج کروائی۔ شکایت میں متاثرین نے الزام لگایا کہ کچھ شرارتی عناصر نے مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے ان کی زبردستی داڑھی کاٹ دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔


پولیس نے اس معاملہ کی شکایت درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تھانہ انچارج راکیش کمار نے فون پر شکایت ملنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے بعد ہی اس بارے میں کچھ بتایا جائے گا۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

پردیپ ساہو کی رپورٹ
First published: Mar 18, 2019 12:45 PM IST