بوڑھے تانترک نے لڑکی کی عصمت دری کی

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری کے عیسی نگر علاقہ میں ایک تانترک کے ایک لڑکی کے ساتھ کئی دنوں سے عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

Jul 04, 2015 12:21 PM IST | Updated on: Jul 04, 2015 12:21 PM IST
بوڑھے تانترک نے لڑکی کی عصمت دری کی

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری کے عیسی نگر علاقہ میں ایک تانترک کے ایک لڑکی کے ساتھ کئی دنوں سے عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا الزام ہے کہ رائے پور کے قاضی پور گاوں کا 83 سالہ منگل بابا جھاڑ پھونگ کرتا ہے۔ تقریباً 20 دن پہلے باباکے ایک شاگرد نے گھاسن علاقے میں ایک خاندان میں بھوت پریت سے متاثرہ ایک لڑکی کو منگل بابا سے علاج کروانے کی بات کہہ کر قاضی پور آنے کو کہا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق وہ 17 جون کو اپنے چھوٹے بھائی اور بہنوئی کے ساتھ علاج کے لئے قاضی پور آئی تھی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ تانترک سات دنوں تک ڈرا دھمکاکر اس کے ساتھ عصمت دری کرتا رہا۔ اس سلسلہ میں ملزم تانترک کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ اس طرح کے کئی معاملے پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے ملزم بابا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے لڑکی کو طبی معائنے کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔

Loading...

Loading...