میگی کے بعد اب دودھ میں ملاوٹ،مدر ڈیری کے پیکڈ دودھ میں ملا ڈیٹرجنٹ

میگی کے بعد اترپردیش کی معروف کمپنیوں کے پیکڈ دودھ میں ملاوٹ کا معاملہ سامنے اآیا ہے۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن،ایف ڈی اے کے تجربہ میں مدر ڈیری اور امول دودھ کے نمونے فیل پائے گئے ہیں

Jun 18, 2015 11:01 AM IST | Updated on: Jun 18, 2015 11:01 AM IST
میگی کے بعد اب دودھ میں ملاوٹ،مدر ڈیری کے پیکڈ دودھ میں ملا ڈیٹرجنٹ

میگی کے بعد اترپردیش کی معروف کمپنیوں کے پیکڈ دودھ میں ملاوٹ کا معاملہ سامنے اآیا ہے۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن،ایف ڈی اے کے تجربہ میں مدر ڈیری اور امول دودھ کے نمونے فیل پائے گئے ہیں۔اتنا ہی نہیں، مدر ڈیری کے ایک نمونہ میں تو ڈیٹرجنٹ کی ملاوٹ پائی گئی ہے۔ایف ڈی اے کے افسر نے بتایا کہ دوہزار چودہ میں باہ علاقہ میں مدر ڈیری کے کلیکشن سینٹر سے دودھ کے دو نمونے لئے گئے تھے۔ ان نمونوں کو لکھنئو کی لیب میں بھیجا گیا۔ لیب نے دونوں نمونوں کو فیل قرار دیا۔مدر ڈیری انتظامیہ نے کولکاتہ لیب سے جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔ ان کے مطالبہ پر کولکاتہ لیب میں جانچ کرائی گئی تو لیب نے تجربہ میں پایا کہ دودھ کے سیمپل میں ڈیٹرجنٹ کی ملاوٹ تھی۔اسی طرح امول دودھ کا ایک سیمپل بھی دو ہزار چودہ میں لیا گیا تھا۔ اس سیمپل کی جانچ لکھنئو کی لیب میں کرائی گئی تھی۔ سیمپل فیل ہو گیا۔

Loading...

Loading...