کشمیر میں گرام پردھان کا گولی مار کر قتل

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل رات گئے بدمعاشوں نے ایک گرام پردھان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

Jul 02, 2015 02:18 PM IST | Updated on: Jul 02, 2015 02:18 PM IST
کشمیر میں گرام پردھان کا گولی مار کر قتل

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل رات گئے بدمعاشوں نے ایک گرام پردھان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی شناخت محمد یوسف کے طور پرہوئی ہے۔ بدمعاشوں نے انہیں اس وقت گولی ماری جب وہ ایک مقامی مسجد میں نماز پڑھنے جا رہے تھے۔ انہیں فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس سال وادی میں کسی گرام پردھان کے قتل کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے جوان حملہ آور کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار رہی ہیں۔

Loading...

Loading...