اوبر عصمت دری معاملہ کے ملزم کی بیوی کی عصمت دری

اوبر کیب عصمت دری معاملہ کے ملزم کی بیوی کی نوئیڈا کے برولا گاوں میں عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Jun 23, 2015 01:18 PM IST | Updated on: Jun 23, 2015 01:18 PM IST
اوبر عصمت دری معاملہ کے ملزم کی بیوی کی عصمت دری

اوبر کیب عصمت دری معاملہ کے ملزم کی بیوی کی نوئیڈا کے برولا گاوں میں عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میڈیکل اسٹور میں ملازمت کا جھانسہ دے کر اسے یرغمال بنا لیا گیا اور طمنچے کا خوف دکھا کر واردات کو انجام دیا گیا۔ متاثرہ نے واقعہ کی شکایت کوتوالی سیکٹر انچاس ، پولیس سے کی ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ متاثرہ کی طبی جانچ کرائی گئی ہے۔ دسمبر دوہزار چودہ میں دہلی میں بدنام زمانہ اوبرکیب آبروریزی معاملہ ہوا تھا جس کا ملزم تہاڑ جیل میں بند ہے۔ذرائع کے مطابق، شوہر کے جیل جانے کے بعد بیوی نوئیڈا کے بھنگیل میں رہنے لگی۔ وہ بھنگیل واقع ایک میڈیکل اسٹور پر دوا لینے گئی تھی۔ اسٹور استولی دنکور کے باشندہ ستویر شرما کی ہے۔ اس نے متاثرہ کو نوکری دلانے کی یقین دہانی کرائی۔ متاثرہ نے اسے موبائل نمبر دےدیا۔ ستویر نے اسے ۵ جون کو بلایا۔ وہ برولا واقع ایک کمرہ میں متاثرہ کو لے گیا جہاں طمنچہ کی نوک پر اس نے متاثرہ کی عصمت دری کی ۔ متاثرہ نے واردات کی شکایت اتوار کو پولیس سے کی۔

Loading...

Loading...