امروہہ میں نجی اسپتال کی نرس کی اجتماعی عصمت دری، 6 لوگوں پر کیس درج

نرس سے گینگ ریپ کے بعد علاقہ میں ہنگامہ مچ گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان پر معاملہ درج کر لیا ہے اور معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Jul 05, 2019 10:30 AM IST | Updated on: Jul 05, 2019 10:30 AM IST
امروہہ میں نجی اسپتال کی نرس کی اجتماعی عصمت دری، 6 لوگوں پر کیس درج

علامتی تصویر

اترپردیش کے امروہہ میں ایک نجی اسپتال کی نرس کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ درندگی کی سبھی حدیں پار کر کے ملزمان نے متاثرہ کے پرائیویٹ پارٹس کو بھی چوٹ پہنچائی ہے۔ واردات کے بعد خاتون کو سنگین حالت میں ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

یہ واقعہ حسن پور کوتوالی علاقہ کا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایک نجی اسپتال میں کام کرنے والی نرس کی 6 لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ اس کے بعد ملزمان نے اس کے پرائیویٹ پارٹس کو بھی چوٹ پہنچائی۔

Loading...

نرس سے گینگ ریپ کے بعد علاقہ میں ہنگامہ مچ گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان پر معاملہ درج کر لیا ہے اور معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Loading...