اسکول کے ٹوائلٹ میں خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کررہا تھا ٹیچر ، لوگوں نے دیکھا تو کردیا ایسا حال

اسکول احاطہ میں آنگن واڑی ملازمہ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں لوگوں نے 38 سال کے ایک ٹیچر کی جم کر پٹائی کردی ۔

Sep 13, 2019 08:36 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 08:37 PM IST
اسکول کے ٹوائلٹ میں خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کررہا تھا ٹیچر ، لوگوں نے دیکھا تو کردیا ایسا حال

اسکول کے ٹوائلٹ میں خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کررہا تھا ٹیچر ، لوگوں نے دیکھا تو ...۔

تمل ناڈو میں نامککل کے پاس ایک گاوں کے اسکول سے شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں اسکول احاطہ میں آنگن واڑی ملازمہ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں لوگوں نے 38 سال کے ایک ٹیچر کی جم کر پٹائی کردی ۔ ٹیچر بدنساتھئی گاوں میں واقع سرکاری پنچایت اسکول میں ملازم ہے ۔

پولیس کے ایک سینئر افسر نے پی ٹی آئی – بھاشا کو بتایا کہ اسکول کے بیت الخلا میں مبینہ طور پر جنسی تعلقات قائم کرنے کو لے کر مقامی لوگوں نے ٹیچر اور خاتون کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بھی الزام ہے کہ آنگن واڑی میں کام کرنے والی خاتون چٹ فنڈ بھی چلاتی ہے اور اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ دھوکہ بھی کیا ہے ۔

Loading...

پولیس افسر کے مطابق ٹیچر نے بھی تحریر دے کر مار پیٹ کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ افسر نے کہا کہ ہم دونوں شکایتوں پر غور کررہے ہیں اور جانچ کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی ۔

مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ ٹیچر اور خاتون کے درمیان گزشتہ کچھ وقت سے معاشقہ چل رہا تھا اور انہیں اسکول کے احاطہ میں جنسی تعلقات قائم کرنے کے خلاف وارننگ بھی دی گئی تھی ، اس کے باوجود وہ لوگ نہیں مانے ۔ پولیس افسر کے مطابق انتظامیہ دونوں کے خلاف تادیبی کارروائی پر بھی غور کررہی ہے ۔

Loading...