بی جے پی خاتون لیڈر کی تصویر لگاکر فیس بک پر بنایا ایڈلٹ اکاؤنٹ، پوسٹ کیں پورن تصویریں

الزام ہے کہ خاتون کے نام سے فیس بک پر فرضی آن لائن ایڈلٹ اکانٹ بنایا گیا اور اکاؤنٹ پر نوئیڈا کا پتہ اور موبائل نمبر بھی لکھا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

May 15, 2019 10:26 PM IST | Updated on: May 15, 2019 10:35 PM IST
بی جے پی خاتون لیڈر کی تصویر لگاکر فیس بک پر بنایا ایڈلٹ اکاؤنٹ، پوسٹ کیں پورن تصویریں

علامتی تصویر

یوپی کے میرٹھ سے بی جے بی خاتون لیڈر اور سماجی کارکن کیتصویرں ایڈلٹ سائٹ پر پوسٹ کرنے کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ خاتون کے نام سے فیس بک پر فرضی آن لائن ایڈلٹ اکانٹ بنایا گیا اور اکاؤنٹ پر نوئیڈا کا پتہ اور موبائل نمبر بھی لکھا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

بی جے پی خاتون کا الزام ہےکہ فیس بک پر ان کی تصویر لگاکر ان کے نام سے فرضی اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔ سماجی کارکن نے جب اس کے بارے میں پولیس سے شکایت کی تو ملزم نے اکاؤنٹ پر ایک اور تصویر پوسٹ کردی۔ خاتون نے وزیر اعظم نریندر مودی اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے انصاف کی گہار لگائی ہے۔ ساتھ ہی جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ وہیں ایس پی کرائم بی پی اشوک نے معاملے کی جانچ سائبر سیل کو سونپ دی ہے۔

Loading...

(رپورٹ نکھل اگروال)

Loading...