پڑوسن کو فلائنگ کس دینا پڑا بھاری، ہوئی تین سال کی سزا: پڑھیں پورا معاملہ

متاثرہ کے مطابق بار۔بار کہنے پراور اپنے شوہر سے شکایت کرنے کے بعد بھی شخص اپنی حرکت سے باز نہیں آیا تھا جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ کورٹ نے اس معاملے میں ملزم کو قصوروار مانتے ہوئے سزا سنائی ہے۔

Aug 16, 2019 10:35 AM IST | Updated on: Aug 16, 2019 10:35 AM IST
پڑوسن کو فلائنگ کس دینا پڑا بھاری، ہوئی تین سال کی سزا: پڑھیں پورا معاملہ

علامتی تصویر

پنجاب کے موہالی سے ایک چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے جہاں عدالت نے ایک شخص کو تین سال کی سزا سنائی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عدالت نے ایک شادی شدہ خاتون کو فلائنگ کس کرکے پریشان کرنے کے معاملے میں شخص کو یہ سزا سنائی ہے۔ دراصل خاتون نے شکایت کی تھی کہ پڑوس میں رہنے والا ایک شخص اپنی چھت سے فلائنگ کس کرکے انہیں پریشان کرتا ہے۔ کورٹ نے اس معاملے میں ملزم کو قصوروار مانتے ہوئے سزا سنائی ہے۔

شکایت پر بھی حرکت سے باز نہیں آیا شخص

جانکاری کے مطابق یہ معاملہ ماہولی کے فیز۔11 کا ہے۔ قصوروار شخص اور متاثرہ خاتون فیز۔11 کی ایک ہی سوسائٹی میں رہتے ہیں۔ قصوروار شخص کا نام ونود ہے۔ متاثرہ کے  مطابق ونود  ان کے اوپر والی منزل میں رہتا ہے اور جب بھی پڑوسی سے ان کا سامنا ہوتا ہے تو وہ بار۔بار انہیں فلائنگ کس کرکے پریشان کرنے لگتا ہے۔ متاثرہ کی مانیں تو کئی بار مخالفت کرنے اور اپنے شوہر سے شکایت کرنے کے بعد بھی ونود اپنی حرکت سے باز نہیں آیا۔

آج تک کے مطابق آخر میں پریشان ہوکر متاثرہ نے فیز۔11 کےپولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے ایک مرتبہ ان کی بازو پکڑنے کی بھی کوشش کی تھی۔ کسی طرح خاتون نے ملزم سے خود کو بچایا اور گھر آگئی۔ پولیس میں دی شکایت میں انہوں نےبتایا کہ ملزم اکثر ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا اور طعنے بھی مارتا تھا۔ وہیں ملزم نے بھی خاتون اور اس کے شوہر پر مار پیٹ کا الزام لگایا تھا۔

Loading...

پولیس نے دونوں فریق کی شکایتیں ملنے کے بعد کراس ایف آئی آر درج کی۔ اس کے بعد معاملہ کورٹ میں جا پہنچا۔ جہاں ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے کورٹ نے متاثرہ اور اس کے شوہر کو بری کردیا۔ وہیں ملزم ونود کو کورٹ نے تین سال کی قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

 

Loading...