بیوی کو غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر بے قابو ہوا شوہر، سر راہ کرڈالا یہ کام

پولیس کے مطابق قتل کی واردات چھتر گڑھ تھانہ علاقے کے ستاسر گاؤں میں اتوار کی رات تقریبا 9.30 بجے ہوئی۔

Sep 17, 2019 11:42 AM IST | Updated on: Sep 17, 2019 11:42 AM IST
بیوی کو غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر بے قابو ہوا شوہر، سر راہ کرڈالا یہ کام

علامتی تصویر

بیکانیر۔ ضلع کے چھتر گڑھ تھانہ علاقے میں ناجائز تعلقات کے چلتے ایک شخص کا سر عام پیٹ۔پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مہلوک کی لاش کو بیکانیر کے پی بی ایم اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوایا  ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ سرعام ہوئے اس قتل کے واقعہ سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات چھتر گڑھ تھانہ علاقے کے ستاسر گاؤں میں اتوار کی رات تقریبا 9.30 بجے ہوئی۔ جانکاری کے مطابق سبیر نام کے شخص کے کسی خاتون سے ناجائزتعلقات تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کو اس کے شوہر نے شخص کے ساتھ کہیں دیکھ لیا۔ اس سے وہ غصہ ہوگیا۔ الزام ہے کہ اس پر خاتون کے شوہر اور اس کے ایک دو دیگر ساتھیوں نے سبیر کی اتوار کی رات کو ستاسر میں زبردست پٹائی کرڈالی۔ اس سے سبیر سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔

ہنگامے کی اطلاع پر سبیرکے گھر والے موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو فورا بیکانیر کے پی بی ایم اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مہلوک کے اہل خانہ نے اس سلسلے میں خاتون کے شوہر کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔ ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس گاؤں والوں اور گھر والوں سے پوچھ۔گچھ کر رہی ہے۔ پولیس معاملے کی تہہ تک جانے میں مصروف ہے۔

Loading...

 

Loading...