لفٹ دینے کے بہانے کار میں بیٹھایا ، پھر نشیلی چیز پلا کر 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی اجتماعی آبروریزی

راجستھان کے چورو ضلع کے بھالیری تھانہ علاقہ میں ایک 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی اجتماعی آبروریزی کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔

Aug 29, 2018 02:51 PM IST | Updated on: Aug 29, 2018 02:51 PM IST
لفٹ دینے کے بہانے کار میں بیٹھایا ، پھر نشیلی چیز پلا کر 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی اجتماعی آبروریزی

علامتی تصویر

راجستھان کے چورو ضلع کے بھالیری تھانہ علاقہ میں ایک 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی اجتماعی آبروریزی کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ گاوں کوہنی میں پیش آیا ہے ۔ متاثرہ کے مطابق گاوں کے ہی دو لوگوں نے اس واردات کو اس وقت انجام دیا جب خاتون کھیت سے واپس آرہی تھی ۔ پولیس میں درج رپورٹ میں متاثرہ نے بتایا کہ ملزمین نے لفٹ دینے کے بہانے اس کو کار میں بیٹھایا اور پھر جھانسہ دے کر نشیلی اشیا پلادی اور پھر کار میں ہی اس کی آبروریزی کی گئی ۔

کار میں اجتماعی آبروریزی کا یہ واقعہ 19 اگست کو پیش آیا ۔ خاتون کی آبروریزی کے بعد ملزمین نے اس سلسلہ میں کسی کو بتانے پر متاثرہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔ واقعہ سے ڈری سہمی متاثرہ گھر پہنچی ، لیکن کسی سے کچھ کہنے کی ہمت نہیں کرسکی ۔ آخر کار گھر والوں کو پتہ چلا تو 28 اگست کو اہل خانہ متاثرہ خاتون کے ساتھ بھالیری تھانہ پہنچے اور رپورٹ درج کروائی ۔

Loading...

آبروریزی کے الزامات کی بنیاد پر پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب رہی ہے ۔ ادھرچورو کے ایک اسپتال میں متاثرہ خاتون کی میڈیکل جانچ کے بعد پولیس نے بدھ کو عدالت میں بیان درج کرایا ۔

Loading...