کار میں لفٹ دے کر خاتون کی اجتماعی آبروریزی ، مخالفت کرنے پر ڈیرھ سالہ بچہ کے ساتھ کیا یہ کام

راجستھان کے چورو ضلع میں خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اغوا کرکے اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Oct 12, 2019 05:34 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 05:34 PM IST
کار میں لفٹ دے کر خاتون کی اجتماعی آبروریزی ، مخالفت کرنے پر ڈیرھ سالہ بچہ کے ساتھ کیا یہ کام

علامتی تصویر

راجستھان کے چورو ضلع میں خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اغوا کرکے اجتماعی آبروریزی  کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو لڑکوں نے متاثرہ خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے کار میں بیٹھالیا اور اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ مخالفت کرنے پر ملزمین نے ڈیرھ سال کے بچہ کو مارنے کی دھمکی دی ۔ یہ واردات تقریبا 20 دن پرانی بتائی جارہی ہے ۔ واردات کے 15 دنوں بعد ایک ملزم پھر متاثرہ کے گھر پہنچ گیا اور اس نے اجتماعی آبروریزی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرنے لگا ۔ بلیک میل سے پریشان ہو کر متاثرہ نے ملزمین کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے ۔ پولیس فی الحال کیس درج کرکے معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

پولیس کے مطابق یہ واردات 22 ستمبر کو پیش آئی ۔ 27 سالہ خاتون اپنے ڈیرھ سال کے بچہ کے علاج کیلئے چورو کے راجکیہ بھارتیہ اسپتال گئی تھی ۔ وہ اپنے گاوں لوٹنے کیلئے چورو شہر کے پنکھا سرکل کے پاس بس کا انتظار کررہی تھی کہ اسی دوران ملزمین کار لے کر وہاں پہنچ گئے اور خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بیٹھا لیا ۔ ملزم نوجوانوں کے نام یوگیش اور کنیہالال بتائے جارہے ہیں ۔

Loading...

متاثرہ کو گاڑی میں بیٹھانے کے بعد ملزمین کار کو رتناگڑھ روڈ کی طرف سنسان راستے پر لے گئے اور اس سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی ۔ خاتون نے جب مخالفت کی تو ایک نوجوان نے اس کی گود سے بچہ کو چھین لیا اور گلا دبا کر اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس کے بعد ملزمین نے خاتون کی باری باری آبروریزی کی ۔ بعد میں ملزمین متاثرہ اور اس کے بچہ کو وہیں پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

ملزم یوگیشور تارانگر کے پریرنا ایکسیلینٹ پبلک اسکول میں ٹیچر بتایا جارہا ہے جبکہ کنہیا لال میڈیکل اسٹور چلاتا ہے ۔ واردات کے بعد متاثرہ بری طرح سے ڈر گئی اور اس نے کسی کو اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔ لیکن واردات کے 15 دنوں بعد چھ اکتوبر کو ایک ملزم اس کے گھر پہنچ گیا اور اس نے متاثرہ کو پھر چورو آنے کیلئے کہا ۔ انکار کرنے پر اس نے متاثرہ کو دھمکی دی کہ اس کے پاس 22 ستمبر کی واردات کا ویڈیو کلپ ہے ۔ اگر وہ نہیں آئی تو اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا ۔

اس کے بعد متاثرہ نے اپنے شوہر کو پوری واردات کی جانکاری دی ۔ میاں بیوینے چورو پہنچ کر خاتون تھانہ میں ملزمین کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا معاملہ درج کرایا ۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کرواکر کیس درج کرلیا ہے اور جانچ شروع کردی ہے ۔

Loading...