انتہائی شرمناک ! شوہر نے بیوی پر چھوٹے بھائی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے ڈالا دباو ، انکار کیا ، کردی ایسی گھنوی حرکت

متاثرہ نے چار سال پہلے دوسری ذات کے شخص سے لو میرج کی تھی ۔ تین دن پہلے شوہر نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کیلئے بیوی پر دباو ڈالا ، جس کی متاثرہ نے مخالفت کی ۔

Aug 04, 2019 11:40 AM IST | Updated on: Aug 04, 2019 11:40 AM IST
انتہائی شرمناک ! شوہر نے بیوی پر چھوٹے بھائی سے جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے ڈالا دباو ، انکار کیا ، کردی ایسی گھنوی حرکت

علامتی تصویر

راجستھان کے بوندی ضلع میں ایک خاتون نے چار سال پہلے جس شخص پر بھروسہ کرکے لو میرج کی تھی ، اسی نے اس کو تا عمر نہ بھولنے والا زخم دے دیا ہے ۔ الزام ہے کہ لو میرج کرنے والے شوہر نے بیوی پر اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباو بنایا ۔ مگر جب بیوی نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا تو شوہر نے چھوٹے بھائی کے ساتھ مل کر اس کی اجتماعی آبروریزی کی گھنونی واردات کو انجام دیدیا ۔ متاثرہ کسی طرح شوہر اور دیور کی گرفت سے باہر نکل کر اپنے مائیکے پہنچی اور ہفتہ کو ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرایا ۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کروالیا ہے ۔ ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے ، لیکن ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ نے چار سال پہلے دوسری ذات کے شخص سے لو میرج کی تھی ۔ تین دن پہلے شوہر نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کیلئے بیوی پر دباو ڈالا ، جس کی متاثرہ نے مخالفت کی ۔ اس کے بعد شوہر نے چھوٹے بھائی کے ساتھ مل کر پہلے تو اس کی جم کر پٹائی کی اور پھر دونوں بھائیوں نے اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ متاثرہ شوہر اور دیور کے چنگل سے کسی طرح سے نکل کر مائیکے پہنچی اور اہل خانہ کو آب بیتی سنائی ۔

Loading...

بعد ازاں متاثرہ ہفتہ کو تالیڑا تھانہ پہنچی ۔ متاثرہ نے شوہر اور اپنے دیور کے خلاف مار پیٹ اور اجتماعی آبروریزی کا معاملہ درج کرایا ہے ۔ تالیڑا پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کروالیا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ کا عدالت میں 164 کے تحت بیان درج کروانے کیلئے عرضی بھی داخل کردی ہے ۔ ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے ، لیکن ابھی تک ان کا کچھ سراغ نہیں مل سکا ہے ۔ پولیس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

Loading...