شراب کی لت کی وجہ سے چھوڑ گئی بیوی تو بیٹی کے ساتھ باپ کرنے لگا گھنونا کام ، ویڈیو بناکر دیتا تھا یہ دھمکی

راجستھان کے بھیل واڑہ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شراب کی لت کے شکار ایک شخص کو جب اس کی بیوی نے چھوڑ دیا تو اس نے بیٹی کو اپنی حیوانیت کا شکار بنا ڈالا ۔

Jul 16, 2019 11:47 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 11:49 PM IST
شراب کی لت کی وجہ سے چھوڑ گئی بیوی تو بیٹی کے ساتھ باپ کرنے لگا گھنونا کام ، ویڈیو بناکر دیتا تھا یہ دھمکی

علامتی تصویر

راجستھان کے بھیل واڑہ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شراب کی لت کے شکار ایک شخص کو جب اس کی بیوی نے چھوڑ دیا تو اس نے بیٹی کو اپنی حیوانیت کا شکار بنا ڈالا ۔ بھیل واڑہ شہر کے پرتاپ نگر تھانہ حلقہ میں رہنے والے شخص کو نشے کی لت نے انسان سے حیوان بناڈالا ۔ اپنے باپ کی حیوانیت کا شکار بنی بیٹی کا کہنا ہے کہ باپ اس کو اسکول نہیں بھیجتا تھا اور غلط کام کرتا تھا ۔

باپ بیٹی کی آبروریزی تو کرتا ہی تھا ، ساتھ ہی ساتھ کسی کو اس کی جانکاری نہیں دینے کی دھمکی بھی دیتا تھا ۔ معاملہ نے اب طول پکڑ لیا ہے ۔ اس معاملہ پر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی صدر ڈاکٹر سمن ترویدی نے سخت رد عمل کا اظہا رکیا ہے ۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ اس شخص کی شراب کی لت کی وجہ سے بیوی نے تقریبا 9 ماہ پہلے اس کو چھوڑ دیا تھا ۔ بیوی کے جانے کے بعد یہ شخص اپنی بیٹی کے ساتھ حیوانیت کرنے لگا ۔ یہ شخص اپنی بیٹی کی فحش ویڈیو بناکر اس کو دھمکی بھی دیتا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہتا تھا کہ وہ ان ویڈیوز کے ذریعہ کمائی کرے گا ۔

Loading...