دیوبند میں نا بالغ لڑکی کی آبروریزی، اس حالت میں ملی لڑکی، ملزم کی پوری فیملی گاؤں سے فرار

موصولہ اطلاعات کے مطابق، معاملہ دیوبند تھانہ علاقے میں واقع ایک گاؤں کا ہے۔ دراصل گاؤں میں ایک 14 سالہ لڑکی اتوارکی شب گھرسے مشکوک حالت میں غائب ہوگئی تھی۔ پولیس کولڑکی بیہوشی کی حالت میں ملی ہے۔

Nov 19, 2019 07:23 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 07:23 PM IST
دیوبند میں نا بالغ لڑکی کی آبروریزی، اس حالت میں ملی لڑکی، ملزم کی پوری فیملی گاؤں سے فرار

دیو بند میں نابالغ لڑکی کی آبروریزی

اترپردیش کے سہارنپورضلع میں ایک 14 سال کی نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نابالغ لڑکی اتوارکی شب سے لاپتہ تھی۔ کہا جارہا ہےکہ ملزم نوجوان  بہلا پھسلا کرمتاثرہ نابالغ لڑکی کواپنے گھرلےگیا اوراس کے ساتھ آبروریزی کی۔ واردات کو انجام دینےکے بعد ملزم نوجوان گاؤں سے فرارہوگیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، معاملہ دیوبند تھانہ علاقے میں واقع ایک گاؤں کا ہے۔ دراصل گاؤں میں ایک 14 سالہ لڑکی اتوارکی شب گھرسے مشکوک حالت میں غائب ہوگئی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے پورے گاؤں میں لڑکی کوتلاش کیا۔ اس کے بعد بھی اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ گاؤں والی کی اطلاع پرگاؤں پہنچی پولیس نے شک کی بنیاد پرایک گھرکی تلاشی لی۔ تلاشی کےدوران اس مکان کےاندرلڑکی بیہوشی کی حالت میں پڑی ملی۔ لڑکی کے والد کا الزام تھا کہ ملزم نوجوان بہلا پھسلا کراس کی لڑکی کواپنےگھرلےگیا اوراس کے ساتھ آبروریزی کی۔

Loading...

ملزم لڑکے کی فیملی گاؤں چھوڑکرفرار

گاؤں میں ہنگامہ آرائی کے درمیان ملزم نوجوان اوراس کی پوری فیملی گاؤں چھوڑ کر فرار ہوگئی ہے۔ حادثہ سے ناراض گاؤں والوں نے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبے کولےکرجم کرہنگامہ کیا۔ وہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پربھاری پولیس فورس تعینات کی گئی۔ ساتھ ہی پولیس نے ملزم کی گرفتاری جلد کئےجانے کی بات کہی۔ تب جاکرگاؤں والوں کا غصہ کم ہوا۔ وہیں ایس پی دیہات ودیا ساگرمشرا نے اطلاع دیتے ہوئےبتایا کہ تھانہ دیوبند میں ایک لڑکی سےغلط برتاؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس متعلق پوکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی ملزم کی گرفتاری کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

Loading...