گروگرام میں 23 سالہ لڑکی کا ریپ، ویڈیو بنا کریہ گھنونی حرکت کررہا تھا ملزم

قابل غور ہے کہ سائبر سٹی میں ریپ کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ حال کے کچھ مہینوں میں یہاں ریپ کے کافی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

Jul 18, 2019 10:05 AM IST | Updated on: Jul 18, 2019 10:36 AM IST
گروگرام میں 23 سالہ لڑکی کا ریپ، ویڈیو بنا کریہ گھنونی حرکت کررہا تھا ملزم

علامتی تصویر

سائبر سٹی گروگرام میں 23 سالہ لڑکی کی عصمت دری کے بعد بلیک میلنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی دیر رات کو جان۔پہچان والے ایک شخص نے متاثرہ کو ایک ہوٹل میں بلایا تھا۔ الزام ہے کہ شخص نے اس کا ریپ کیا اور اس کا سیکس ویڈیو بھی بنا لیا۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ ویڈیو اور تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر اس سے دوبارہ جبراً تعلقات بنانے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔

ملزم کی پہچان وہن 25 کے طورپر کی گئی ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر صدر تھانے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم گروگرام میں ہی فائنانس کا کام کرتا ہے۔ ملزم شخص متاثرہ کو پہلے سے جانتا تھا۔

قابل غور ہے کہ سائبر سٹی میں ریپ کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ حال کے کچھ مہینوں میں یہاں ریپ کے کافی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

Loading...

Loading...