نابالغ لڑکی سے حیوانیت ، دکان میں بند کرکے پوری رات کی آبروریزی اور پھر کیا ایسا کام ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں ایک 14 سال کی نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ پیش آیا ہے ۔

Nov 01, 2019 07:48 PM IST | Updated on: Nov 01, 2019 07:48 PM IST
نابالغ لڑکی سے حیوانیت ، دکان میں بند کرکے پوری رات کی آبروریزی اور پھر کیا ایسا کام ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

نابالغ لڑکی سے حیوانیت ، دکان میں بند کرکے پوری رات کی آبروریزی اور پھر کیا ایسا کام ، جان کر اڑجائیں گے ہوش ۔ علامتی تصویر۔

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں ایک 14 سال کی نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ پیش آیا ہے ۔ لڑکی کا الزام ہے کہ پوری رات اس کے ساتھ درندگی کی گئی ۔ 48 سال کے شخص پر آبروریزی کا الزم لگا ہے ۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ فی الحال پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔

جانکاری کے مطابق ٹھیوگ تھانہ حلقہ میں یہ معاملہ پیش آیا ہے ۔ متاثرہ کی ماں کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 376 اور پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ ملزم کی عمر تقریبا 48 سال ہے ۔ الزام کے مطابق ملزم نے اپنی دکان میں معصوم کو رات بھر بند رکھا اور اس کی آبروریزی کرتا رہا ۔ اس دوران معصوم کی پٹائی بھی کی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایس پی اوماپتی جموال نے معاملہ کی تصدیق کی ہے ۔

Loading...

پولیس کو دی گئی شکات میں متاثرہ کی ماں نے بتایا ہے کہ 30 اکتوبر کو دو پہر میں متاثرہ اپنی سہیلی کے گھر گئی تھی ۔ سہیلی کا گھر سینج میں ہے ۔ 31 اکتوبر کو متاثرہ جب گھر نہیں لوٹی تو ماں نے اس کی سہیلی کو فون کیا ۔ سہیلی نے بتایا کہ وہ تو کل شام کو ہی اپنے گھر چلی گئی ۔ بیٹی کی تلاش میں پریشان ماں سینج پہنچی ۔ رشتہ داروں سے بھی معلوم کیا ، لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔

اس درمیان سینج بازار میں دکان چلانے والے نیرج نے بتایا کہ وہ شام کو میرے مکان میں ٹھہری تھی اور صبح یہ کہہ کر چلی گئی کہ وہ ٹھیوگ بازار جارہی ہے ۔ ماں نے بیٹی کی تلاش جاری رکھی ۔ جب متاثرہ ملی تو اس نے بتایا کہ نیرج نام کا یہ شخص اس کو اپنی دکان میں لے گیا ۔ رات بھر دکان میں بند رکھا اور زبردستی اس کی آبروریزی بھی کی ۔

پولیس کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں ۔ سینج میں ملزم کافی دنوں سے رہ رہا ہے ۔ یہاں اس کی اپنی بلڈنگ ہے ۔ ملزم نیپالی نزاد بتایا جارہا ہے ۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرکے آگے کی کارروائی میں مصروف ہوگئی ہے ۔ متاثرہ کا میڈیکل کروایا جاچکا ہے اور ملزم کو بھی میڈیکل کیلئے لے جایا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بھی پولیس کو اپنی آپ بیتی بتادی ہے ۔

Loading...