رشتے دار کی 6 سال کی معصوم کے ساتھ درندگی کی کوشش، چیخ سن کر لوگوں نے بچایا

لوگوں نے جب جھاڑیوں سے رونے ۔چیخنے کی آواز سنی تو بچی کو بچایا گیا۔ حالانکہ ملزم لوگوں کی آنکھ میں دھول جھونک کر موقع سے فرار ہوگیا۔

Nov 21, 2019 11:45 AM IST | Updated on: Nov 21, 2019 12:28 PM IST
رشتے دار کی 6 سال کی معصوم کے ساتھ درندگی کی کوشش، چیخ سن کر لوگوں نے بچایا

علامتی تصویر

ایک سے ایک  سخت  قانون  (ایکٹ)  بنائے  جارہے  ہیں  پھر  بھی  بچیاں  درندگی  کا  شکار  ہوتی  چلی  جارہی  ہیں۔  تازہ معاملہ روہتاس ضلع کے تلوتھو کا ہے۔ یہاں وارڈ نمبر 9 میں ایک تلک تقریب سے 6 سالہ بچی کو بہلا۔پھسلاک ر اس کا رتشہ دار ہی ریپ کی کوشش کر رہا تھا لیکن بچی کی چیخ سن کر لوگ وہاں پہنچے اور اس درندگی کا شکار ہونے سے معصوم کو بچا لیا۔

بھوج کھانے گئی تھی بچی

بتایا جارہا ہے کہ پڑوس میں ایک تلک تقریب میں بچی بھوج کھانے گئی تھی۔ اسی دوران 19 سال کا ایک شخص جو اس کا رشتے دار بھی ہے اس کی نظر اس بچی پر پڑ گئی۔ وہ بچی کو بہلا پھسلا کر اسے تلوتھو کے سون ندی کے کنارے جھاڑی کے پاس لے گیا اور اس کے ساتھ گندی حرکتیں کرنے لگا۔ بھوج کھا کر لوٹ رہے لوگوں نے جب جھاڑیوں سے رونے ۔چیخنے کی آواز سنی تو بچی کو بچایا گیا۔ حالانکہ ملزم لوگوں کی آنکھ میں دھول جھونک کر موقع سے فرار ہوگیا۔

ماں نے ملزم کو پہچانا
Loading...

ملزم اسی گاؤں کا دھرمیندر سیٹھ کا بیتا سنی سیٹھ ہے۔ اس منچلے شخص پر پہلے بھی چھیڑ چھاڑ کے الزام لگ چکے ہیں۔ اہل خانہ نے بچی کے ساتھ ہوئے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ تھانہ انچارج نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے ساسارام کے صدر اسپتال بھیجا جہاں اس کی جانچ کی گئی۔ اب رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد پولیس کارروائی کرے گی۔

Loading...