دہلی میں چار اور سات سال کی دو بچیوں کی عصمت دری، ایک نابالغ سمیت دو ملزمان گرفتار

نئی دہلی۔ دہلی کے روہنی علاقے میں دو نابالغ بچیوں سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک بچی کی حالت نازک ہے۔

Feb 21, 2017 09:18 AM IST | Updated on: Feb 21, 2017 09:18 AM IST
دہلی میں چار اور سات سال کی دو بچیوں کی عصمت دری، ایک نابالغ سمیت دو ملزمان گرفتار

نئی دہلی۔ دہلی کے روہنی علاقے میں دو نابالغ بچیوں سے عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک بچی کی حالت نازک ہے۔ معاملہ میں ایک نابالغ سمیت دو کو گرفتار کیا گیا ہے۔

روہنی کے کے این کاٹجو مارگ علاقے میں چار اور سات سال کی دو بچیوں کے ساتھ پیر کو اس وقت مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی جب وہ ایک خالی پلاٹ میں رفع حاجت کے لئے گئی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک نابالغ سمیت دو ملزمان کو پکڑا گیا ہے۔ لڑکیوں کو بابا بھیم راؤ امبیڈکر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

دونوں لڑکیاں پڑوسی ہیں اور وہ اسکول سے واپس آئی تھیں۔ جب وہ کافی دیر تک واپس نہیں لوٹیں تو ان کی تلاش کی گئی اور وہ ایک پلاٹ میں ملیں۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کے بعد ملزمان کو علاقے سے گرفتار کر لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Loading...

Loading...