اپنے 27 سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ سیکس کیلئے 12 سال کی لڑکی کو کیا تھا مجبور ، اب ہوئی یہ حالت

ایک نوجوان لڑکی کو جنسی جرائم والے رجسٹر پر دستخط کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ ایسا اس لئے کہا گیا ہے ، کیونکہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تھریسس میں شامل ہونے کیلئے ایک 12 سال کی لڑکی کو بلایا تھا ۔

Nov 14, 2019 06:03 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 06:03 PM IST
اپنے 27 سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ سیکس کیلئے 12 سال کی لڑکی کو کیا تھا مجبور ، اب ہوئی یہ حالت

علامتی تصویر

ایک نوجوان لڑکی کو جنسی جرائم والے رجسٹر پر دستخط کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ ایسا اس لئے کہا گیا ہے ، کیونکہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تھریسس ( یعنی تین لوگوں کا ایک ساتھ کیا گیا سیکس ) میں شامل ہونے کیلئے ایک 12 سال کی لڑکی کو بلایا تھا ۔ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق چلوئے بریڈلی اس وقت 17 سال کی تھی ، جب اس نے اپنے 27 سال کے بوائے فرینڈ اینتھنی روسکو کو ایک جگہ پر آنے کیلئے میسیج بھیجا اور اس کے بعد وہ اپنے ساتھ ایک لڑکی کو لے کر آئی ، جہاں اس کے بوائے فرینڈ نے باری باری سے دنوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیا ۔

اس واقعہ کے بعد جب چلوئے اپنے بوائے فرینڈ کے گھر سے صبح پانچ بجے نکل رہی تھی تو پولیس کو اس پر شک ہوگیا ۔ پولیس نے چلوئے کا فون چیک کیا اور روسکو کے ساتھ اس کی بات چیت دیکھی ، جس کے بعد پولیس نے روسکو سے بات چیت کی تو اس نے کہا کہ جب کوئی ہیلی گریل ( آخری دعوت میں عیسی مسیح کے ذریعہ استعمال کیا گیا پیالہ ) سونپتا ہے تو آپ اس کو تھامتے ہی ہیں ، کیا نہیں تھامتے ؟ ۔

Loading...

اب 14 سال کی ہوچکی متاثرہ لڑکی کو اس دوران اپنے گھر سے غائب پایا گیا تھا ۔ اس نے اپنے بیان میں کہا کہ جو بھی ہوا ، اس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا تھا ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے ساتھ جو ہوا ، اس پر مجھے کیسا محسوس کرنا چاہئے ، اس نے مجھے ذہنی طور پر پوری طرح تبدیل کردیا ۔ میں سوتی نہیں تھی اور مجھے پرانی باتیں یاد آتی رہتی تھیں ۔ اس واقعہ نے مجھے مردوں سے مزید محتاط رہنے پر مجبور کردیا اور میں کسی کو خود کو چھونے نہیں دیتی تھی ، میں سوچتی تھی کہ اسکول جانے سے کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

میں ایک طرف سے چلوئے بریڈلی سے نفرت کرتی تھی اور مجھے اس کے تئیں الگ طرح کا محسوس ہوتا تھا ، مجھے اس وقت آرام ملا جب وہ قصوروار پائے گئے ، کیونکہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں نے کیا کیا ہے ۔ اب 19 سال کی بولٹن کراون کراون بریڈلی جو کہ اپنے دادا دادی کے ساتھ وگان ، گرینڈ مانچیسٹر میں رہتی ہیں ، انہیں چائلڈ سیکس کرائم کا قصوار وار قرار دیا گیا تھا ، جنہیں ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا تھا اور 22 سال کی جیل ہوئی تھی ۔ اب انہیں جنسی جرائم والے رجسٹر پر دستخط کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔

Loading...