منالی میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 9 خواتین سمیت 11 افراد گرفتار

موصولہ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے 9 خواتین اور لڑکیوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Jun 06, 2019 03:43 PM IST | Updated on: Jun 06, 2019 03:43 PM IST
منالی میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 9 خواتین سمیت 11 افراد گرفتار

منالی سیکس ریکٹ

ہماچل پردیش کی سیاحتی نگری منالی میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ موصولہ اطلاعات  کے مطابق، پولیس نے 9 خواتین اور لڑکیوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم، پولیس فی الحال کہہ رہی ہے کہ ان تمام کو نقض امن کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر مقامی خواتین نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ کافی دنوں سے یہاں سیکس ریکٹ چل رہا تھا۔ مقامی خواتین کو اس دھندے کے بارے میں پتہ چلا تو وہ اس کے خلاف متحد ہو گئیں۔ خواتین نے منالی کے ہوٹل میں نہ صرف سیکس ریکٹ کو  بے نقاب کروایا بلکہ اس غلط دھندے سے منسلک دو دلالوں کو بھی پکڑوایا۔ مقامی خواتین انتظامیہ اور ہوٹل کاروباریوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد خود شہر کی سڑکوں پر نکلیں۔

Loading...

پولیس نے دفعہ 144 کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ کل 11 لوگوں کو حراست میں لیا ہے جس میں دو مرد اور نو خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں۔ پکڑی گئیں خواتین پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش کی رہنے والی ہیں۔ منالی ڈی ایس پی شیر سنگھ کا کہنا ہے کہ فی الحال نقض امن کے الزام میں ان سبھی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اے ایس پی راج کمار چنڈیل نے کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس میں کچھ اور لوگوں کے ملوث ہونے کا اندیشہ بھی جتایا جا رہا ہے۔ پولیس ہر ایک پہلو کو دھیان میں رکھ کر جانچ کر رہی ہے۔

Loading...