ستنا: کالونی میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، تین خواتین سمیت 10 افراد گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی جیون جیوتی کالونی کے ایک فلیٹ پر پولیس نے دبش دے کر وہاں سے تین خواتین اور سات مردوں کو گرفتار کرلیا

Jul 30, 2019 03:37 PM IST | Updated on: Jul 30, 2019 03:39 PM IST
ستنا: کالونی میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، تین خواتین سمیت 10 افراد گرفتار

ستنا: کالونی میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، تین خواتین سمیت 10 افراد گرفتار

مدھیہ پردیش کے شہر ستنا کے کولگواں تھانہ علاقے میں واقع ایک کرائے کے فلیٹ میں جسم فروشی کا دھندا چلایا جا رہا تھا جس کا انکشاف کرتے ہوئے آج پولیس نے تین خواتین سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی جیون جیوتی کالونی کے ایک فلیٹ پر پولیس نے دبش دے کر وہاں سے تین خواتین اور سات مردوں کو گرفتار کرلیا۔ پکڑے گئے ملزمین میں سیکس ریکٹ چلانے والے سرغنہ بھولا نام دیو اور اس کے ساتھ راہل گپتا ،نسیم انصاری،راگھویندر،امیش چورسیا،آشیش چوبے،مہیش تیواری کے علاوہ تین خواتین بھی شامل ہیں۔

Loading...

بتایا گیا ہے کہ بھولا نام دیو کی بیوی بھی اس دھندے میں اس کا ساتھ دیتی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تین خواتین سمیت 10 افراد گرفتار تین خواتین سمیت 10 افراد گرفتار

Loading...