اس پاش کالونی میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، گھنٹوں سے لے کرپوری رات تک کی قیمت متعین تھی

گرفتارخواتین کے پاس سیکس پاوربڑھانے کی دوائیں بھی ملی ہیں، کچھ خواتین باہربھی جاتی تھیں۔ دواؤں سے لے قابل اعتراض اشیاء اورکمرے دینے کی الگ قیمت تھی۔

Nov 13, 2019 11:57 PM IST | Updated on: Nov 13, 2019 11:57 PM IST
اس پاش کالونی میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ، گھنٹوں سے لے کرپوری رات تک کی قیمت متعین تھی

بریلی میں چل رہا تھا ہائی پروفائل سیکس ریکٹ

بریلی: اترپردیش کے بریلی میں عزت نگرتھانہ پولیس نے سنسٹی وستارکالونی میں چھاپہ مار کرسیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے موقع سے 6 خواتین کوگرفتارکیا ہے۔ پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ انہیں واٹس اپ پراطلاع ملی تھی کہ سنٹی وستارکے ایک گھرمیں جسم فروشی کا کاروبارچل رہا ہے۔ اس کے بعد آئی پی ایس ابھیشیک ورما نے اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پرجاکرچھاپہ ماری کی، جس سے موقع پرہی جسم فروشی میں ملوث 6 خواتین کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

جبکہ پولیس کو چکمہ دے کرایک نوجوان فرارہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے کرائے کا مکان لے کرجسم فروشی کا کاروبارکرایا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ عزت نگرعلاقے میں ہی کچھ وقت پہلے اسپا مساج پارلرسے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا تھا۔

Loading...

ایک گھنٹے کے لئے لیتے تھے ایک ہزار روپئے

گرفتارلوگوں نے پولیس کے سامنے حیران کرنے والے انکشاف کئے۔ بتایا گیا ہے کہ خواتین کی گھنٹوں سے لے کرپوری رات تک کی بکنگ ہوتی تھی۔ ایک گھنٹے کی قیمت ایک ہزارروپئے تھی۔ پوری رات کے لئے تین ہزارروپئے کی بکنگ تھی۔ جن خواتین کی عمرزیادہ تھی، پوری رات کے لئے ان کی قیمت دوہزارروپئے تھے۔ ملزمین نے بتایا کہ کافی دنوں سے سنسٹی وستارمیں سیکس ریکٹ چلایا جارہا تھا۔

کمرے میں موجود تھی سیکس پاوربڑھانے کی دوائیں

گرفتارخواتین کے پاس سیکس پاوربڑھانے کی دوائیں بھی ملی ہے۔ کچھ خواتین باہربھی جاتی تھی، جن کے پاس ہوٹل اورکمرے میں لے جانے کی سہولت نہیں تھی۔ انہیں گھرکے اندرہی بلاکروصولی کی جاتی تھی۔ دواؤں سے لے قابل اعتراض اشیاء اورکمرے دینے کی الگ قیمت تھی۔ سنسٹی وستارمیں مہینوں سے سیکس ریکٹ چل رہا تھا، لیکن مکان مالک کا نام کسی کونہیں معلوم ہے۔ آس پاس لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے خواتین اورانجان لوگوں کو آتے جاتے دیکھا، لیکن پولیس کو اطلاع بھی نہیں دی۔

Loading...