ملازمت سے محروم شخص نے خودکشی کی

حیدرآباد میں ملازمت سے محروم ایک شخص نے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

Jul 01, 2015 03:02 PM IST | Updated on: Jul 01, 2015 03:08 PM IST
ملازمت سے محروم شخص نے خودکشی کی

حیدرآباد میں ملازمت سے محروم ایک شخص نے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔  خودکشی کا یہ واقعہ پہاڑی شریف کی پولیس حدود میں پیش آیا۔ اٹھائیس سالہ محمد غوث نے کل رات یہ انتہائی اقدام کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ غوث پیشہ سے ایک ڈرائیور تھا اور وہ پہاڑی شریف کے علاقہ میں رہتا تھا۔ گزشتہ کئی دنوں سے وہ بے روزگار تھا۔ اسے کام نہیں مل رہا تھا اور وہ مالی طور پر کافی پریشان تھا۔ بے روزگاری سے تنگ آکر اس نے کل رات اپنے گھر میں خود کشی کر لی۔ پولیس واقعہ کی جانچ میں مصروف ہے۔

Loading...

Loading...