لڑکیوں کو گندے میسیج اور فحش فوٹو بھیجنے والا نکلا داروغہ کا بیٹا ، گرفتار

سوربھ چودھری ہی کالج میں پڑھنے والی لڑکیوں کے فوٹو فیس بک سے نکال کر انہیں ایڈٹ کرتا پھر لڑکیوں کو ان کے پرسنل ای میل پربھیج کر پریشان کرتا تھا۔ 50 سے زائد لڑکیوں کو اس طرح پریشان کر چکا ہے۔

Sep 14, 2018 07:38 PM IST | Updated on: Sep 14, 2018 07:42 PM IST
لڑکیوں کو گندے میسیج اور فحش فوٹو بھیجنے والا نکلا داروغہ کا بیٹا ، گرفتار

میرٹھ پولیس کی حراست میں لڑکیوں کو فحش فوٹو اور میسج بھیجنے والا داروغہ کا بیٹا

میرٹھ میں طالبات کو فیک آئی ڈی بناکر فحش میسج بھیجنے والے رامیو کو جمعہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کوئی اور نہیں بلکہ علی گڑھ میں تعینات ایک داروغہ کا بیٹا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا جہاں سے اس کو جیل بھیج دیاگیا۔

در اصل ، میرٹھ میڈیکل تھانی میں ایک طالبہ نے شکایت کی تھی کہ ایک فیک آئی ڈی سے اسے گندے میسیج آ رہے ہیں۔ جس کے بعد معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سائبر سیل کو سونپ دیا گیا۔ جانچ کے بعد جو بات سامنے آئی وہ واقعی حیارن کر دینے والی ہے۔ کیونکہ لڑکیوں کو گندے ، فحش میسیج بھیجنے والا ملزم یو پی پولیس میں تعینات ایک داروغہ کا بیٹا ہے۔ ملزم کا نام سورو پرتاپ چودھری ہے اور وہ کنکر کھیڑا کا رہنے والا ہے۔ اس کے والد داروغہ کے عہدے پر علی گڑھ میں تعینات ہیں۔

Loading...

در اصل سوربھ چودھری ہی کالج میں پڑھنے والی لڑکیوں کے فوٹو فیس بک سے نکال کر انہیں ایڈٹ کرتا تھا اور پھر لڑکیوں کو ان کے پرسنل ای میل پر بھیج کر پریشان کرتا تھا۔ اب تک 50 سے زائد لڑکیوں کو اس طرح پریشان کر چکا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے آج میرٹھ کورٹ میں پیش کیا۔

ایس پی سٹی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ ایک شکایت ملی تھی کہ اس کے ہی کلاج میں پڑھنے والا کوئی طالب علم یہ گندے میسیج بھیج رہا ہے۔ جس کے بعد مقدمہ درج کرکے معاملے کو سائبر سیل کو سونپ دیا گیا۔ جانچ کے بعد سوربھ نام کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے والد سب انسپیکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔

Loading...