مساج پارلر پہنچیں سواتی مالیوال، لڑکیوں کے ساتھ برہنہ حالت میں ملے لوگ، سینکڑوں کنڈوم برآمد: ویڈیو دیکھیں

سواتی مالیوال نے کہا کہ مساج کے نام پر دہلی میں ایسی جگہیں ہیں جہاں سیکس ریکٹ چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر کمرے میں لڑکیوں کے ساتھ برہنہ حالت میں شخص ملا۔

Sep 05, 2019 11:50 AM IST | Updated on: Sep 05, 2019 11:52 AM IST
مساج پارلر پہنچیں سواتی مالیوال، لڑکیوں کے ساتھ برہنہ حالت میں ملے لوگ، سینکڑوں کنڈوم برآمد: ویڈیو دیکھیں

سواتی مالیوال نے پولیس اور ایم سی ڈی سے فوری کارروائی کی مانگ کی ہے۔

نئی دہلی: راجدھانی میں ان دنوں دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کافی سرگرم ہیں۔  سواتی مالیوال نے بدھ کو دہلی کے نوادا علاقے میں دو اسپا سینٹروں (جنت اسپا اور جاسمین اسپا) پر چھاپہ مارا اور یہاں سے 9 لڑکیوں کو سیکس ریکٹ سے آزاد کروایا۔  اس سلسلے میں سواتی مالیوال نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی۔ ساتھ ہی کارروائی کے دوران کے ویڈیو بھی سواتی نے شیئر کئے ہیں۔ دہلی خواتین کمیشن کی صدر نے اس دوران دہلی پولیس اور ایم سی ڈی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہر میں پر دن نئی جی بی روڈ بنتی جارہی ہے، ایسے میں کوئی کارروائی کیوں نہیں ہورہی ہے۔ دہلی پولیس اور ایم سی ڈی خاموش کیوں ہے؟

قابل اعتراض اشیا بھی برآمد

کارروائی کے دوران دونوں ہی اسپا پارلر سے کئی قابل اعتراض سامان بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں استعمال کئے گئے کنڈوم اور ان کے پیکٹ بھی برآمد ہوئے۔ سواتی مالیوال نے کہا کہ مساج کے  نام پر دہلی میں ایسی جگہیں ہیں جہاں سیکس ریکٹ چلائے جارہے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ ہر کمرے میں لڑکیوں کے ساتھ برہنہ حالت میں شخص ملا۔ وہیں مینیجر اور لڑکیوں نے خود قبول کیا کہ یہاں پر سیکس ریکٹ چلایا جارہا ہے۔ سواتی مالیوال نے مساج پارلر کے مالکوں کے خلاف فوراً ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسکولی طالبہ کے ساتھ ملے دو شخص

چھاپے کی کارروائی کے دوران جیسمن اسپا میں ایک اسکول کی طالبہ کے ساتھ دو لوگوں کو پکڑا گیا۔ انہوں نے پہلے تو بولا کہ مساج کیلئے آئے تھے لیکن بعد میں اعتراف کیا کہ سیکس ریکٹ چلایا جارہا ہے۔ سواتی مالیوال نے اس دوران کہا کہ یہ کتنے گھٹیا لوگ ہیں جو دوسروں کی بہنوں کو خوشی سے روندتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولیس اور ایم سی ڈی کی ناک کے نیچے بدکاری کا دھندہ کیسے پھل اور پھول رہا ہے؟ کون ذمہ دار ہے؟ اسے بند کیوں نہیں کرتے؟

سواتی مالیوال نے پولیس اور ایم سی ڈی سے فوری کارروائی کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے مساج سینٹر کھلے عام چل رہے ہیں۔ ایسے میں فورا ان پر ایف آئی آر درج کرکے ان کی جانچ کی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے ملزموں کی گرفتاری اور معصوم لڑکیوں کو اس دھندے سے فوراً چھڑوانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

स्पा सेंटर पहुंचीं स्वाति मालीवाल, युवतियों के साथ निर्वस्‍त्र मिले लोग, सैकड़ाें कंडोम भी बरामद

Loading...