جس بوائے فرینڈ سے شادی کیلئے ماڈل نے بدلا مذہب ، اس نے ہی کردیا ایسا گھنونا کام ، جان کر رہ جائیں گے حیران

پولیس کے مطابق خوشی کو ماڈلنگ کا شوق تھا ، اس لئے وہ فیشن شو میں شامل ہوتی تھی ۔ اپنا شوق پورا کرتے ہوئے وہ زندگی اپنے طریقہ سے جینا چاہتی تھی اور یہی وجہ تھی کہ اس نے غریب والدین کا ساتھ چھوڑ دیا تھا ۔

Jul 15, 2019 07:40 PM IST | Updated on: Jul 15, 2019 07:59 PM IST
جس بوائے فرینڈ سے شادی کیلئے ماڈل نے بدلا مذہب ، اس نے ہی کردیا ایسا گھنونا کام ، جان کر رہ جائیں گے حیران

جس بوائے فرینڈ س شادی کیلئے ماڈل نے بدلا اپنا مذہب ، اس نے ہی کردیا ایسا گھنونا کام

بوائے فرینڈ کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے کیلئے 19 سال کی ایک ماڈل نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا تھا ۔ مس انڈیا 2019 کی ٹاپ فائنلسٹ رہی خوشی جگدیش پریہار نے تین جولائی 2019 کو اپنا مذہب تبدیل کیا تھا ۔ جس عاشق نے کیلئے اس ماڈل نے اپنا مذہب تبدیل کیا ، اسی نے اس کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ لاش کی شناخت نہ ہوسکے ، اس کیلئے بوائے فرینڈ نے خوشی کے چہرے پر پتھر سے کئی وار کئے ۔

ماڈل کے جسم پر بنے کئی ٹیٹو سے پولیس نے اس کی شناخت کی ۔ یہ معاملہ مہاراشٹر کے ناگپور ضلع کا ہے ۔ اپنے بوائے فرینڈ اشرف شیخ عرف آشو کے ساتھ لیو ان میں رہ رہی خوشی ناگپور ضلع کے ہنگنا علاقہ کی رہنے والی تھی ۔ بوائے فرینڈ نے ٹائر کھولنے والے اوزار سے چلتی کار میں اس کے سر پر وار کرکے قتل کردیا ۔ ہفتہ کو خوشی کی لاش ساوڈی فاٹا کے پاس ایک سنسان علاقہ میں پڑی ملی ۔

Loading...

خوشی نے موت کے وقت ماڈلوں جیسے کپڑے اور لانگ بوٹ پہن رکھی تھی ۔ سوشل میڈیا پر جائے واردات کی تصویر وائرل ہوئی ، تو پتہ چلا کہ جان گنوا چکی لڑکی کا نام خوشی پریہار ہے ۔ اس کے ہاتھ پر لو برڈ کا ٹیٹو تھا ، جس پر خوشی اور آشو لکھا تھا ۔ اس کے سینے کے پاس کوئین بھی گودا ہوا تھا ۔ اس ٹیٹو سے اس کی شناخت کرنے میں مدد ملی ۔

پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرکے ماڈل کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے واردات میں استعمال کی گئی کار کو بھی ضبط کرلیا ہے ۔ بوائے فرینڈ نے پولیس کو بتایا کہ جمعہ کو دونوں نے ناگپور کے ایک مال سے تقریبا چھ ہزار روپے کی خریداری کی تھی ۔ یہیں  سے اس نے وہ کالے رنگ کی ٹی شرٹ بھی خریدی تھی ، جو ماڈل نے پہن رکھی تھی ۔ قتل کے بعد اسی ٹی شرٹ کے بار کوڈ سے خوشی کی لاش کی شناخت کی گئی ۔

پولیس کے مطابق خوشی کو ماڈلنگ کا شوق تھا ، اس لئے وہ فیشن شو میں شامل ہوتی تھی ۔ اپنا شوق پورا کرتے ہوئے وہ زندگی اپنے طریقہ سے جینا چاہتی تھی اور یہی وجہ تھی کہ اس نے غریب والدین کا ساتھ چھوڑ دیا تھا ۔ اس کو پب ، کلب اور عالیشان ہوٹلوں میں جانا پسند تھا ۔ ایک پب میں ہی خوشی کی اشرف سے ملاقات ہوئی تھی ، جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی اور پھر دونوں لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے لگے ۔

Loading...