دسہرہ کا میلہ دیکھ کر لوٹ رہیں دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد گینگ ریپ

الزام ہے کہ نرملی شہر سے میلہ دیکھ کر مدھوبنی کے لوکہی تھانہ علاقہ لوٹ رہیں دو لڑکیوں کی چار نوجوانوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔

Oct 08, 2019 11:26 AM IST | Updated on: Oct 08, 2019 11:26 AM IST
دسہرہ کا میلہ دیکھ کر لوٹ رہیں دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد گینگ ریپ

متاثرہ پہنچیں تھانہ

سپول۔ اتوار کو بہار میں دو نابالغ لڑکیوں کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ بہار کے سپول کا ہے۔ الزام ہے کہ نرملی شہر سے میلہ دیکھ کر مدھوبنی کے لوکہی تھانہ علاقہ لوٹ رہیں دو لڑکیوں کی چار نوجوانوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔

اس واقعہ کے بعد سے دونوں لڑکیوں کی حالت سنگین ہے۔ اس معاملہ میں نرملی تھانہ کی پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے نرملی تھانہ علاقہ کے جرولی گاؤں کے رہائشی بملا کامت کے 25 سالہ بیٹے ملزم روہت کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کارروائی کے بعد گرفتار ملزم اور دونوں لڑکیوں کو نرملی سے میڈیکل کے لئے صدر اسپتال سپول بھیجا گیا ہے۔

Loading...

گاؤں کی خواتین کے ساتھ گئی تھیں لڑکیاں

بتایا جاتا ہے کہ مدھوبنی ضلع کے چھجنوا گاؤں سے خواتین کے گروپ میں کچھ لڑکیاں میلہ دیکھنے اور پوجا کے لئے نرملی شہر پہنچی تھیں۔ رات تقریبا نو بجے کے بعد دونوں لڑکیوں کو دو الگ الگ بائک سوار چار لڑکوں نے مل کر اغوا کر لیا اور پھر دونوں لڑکیوں کو جرولی گاؤں کی طرف لے جا کر جھاڑی میں باری باری ان کی عصمت دری کی۔

اجتماعی عصمت دری کی اطلاع ملنے پر پولیس فورا حرکت میں آئی اور اس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Loading...