ہوش اڑا دے گی یہ خبر: دیور نے بھابھی کو نشیلی اشیا کھلاکر بنایا ہوس کا شکار

بتادیں کہ 10 دن تک حیوانیت کرنے کے بعد چچیرے دیور نے اپنی بھابھی کو ببیرو کوتوالی علاقے کے مرول گاؤں کےپاس بیہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگیا ہے۔ ہوش آنے پر خاتون اپنے گھر پہنچی اور اہل خانہ سے اپنی آپ بیتی سنائی۔

Oct 25, 2019 02:53 PM IST | Updated on: Oct 25, 2019 02:53 PM IST
ہوش اڑا دے گی یہ خبر: دیور نے بھابھی کو نشیلی اشیا کھلاکر بنایا ہوس کا شکار

علامتی تصویر

بانڈا: یوپی کے باندا مین رشتوں کو شرمسار کردینے کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں دیور نے اپنی بھابھی کو نشیلی اشیا کھلانے کے بعد 10 دن تک زبردستی کرکے عزت اور رشتوں کو شرمسار کرڈالا۔ بتادیں کہ 10 دن تک حیوانیت کرنے کے بعد چچیرے دیور نے اپنی بھابھی کو ببیرو کوتوالی علاقے کے مرول گاؤں کےپاس بیہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگیا ہے۔ ہوش آنے پر خاتون اپنے گھر پہنچی اور اہل خانہ سے اپنی آپ بیتی سنائی۔ جس کے بعد گھر والے خاتون کو لیکر وسنڈا تھانے پہنچے اور پولیس کو پورے معاملے کی جانکاری دی۔

معاملہ بسنڈا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کا ہے  جہاں پٹیل کمیونٹی کی خاتون نے اپنے چچیرے دیور پنکج پر نشیلی اشیا کھلاکر راستے سے اٹھاکر لے جانے کی بات کہہ کر پولیس سے شکایت کی ہے۔ متاثرہ کے مطابق پیسے نکال کردانت کے علاج کیلئے باندا جارہی تھی۔ اسی دوران میرا چچیرا دیور پنکج پٹیل اچانک میرے پاس پہنچا اور مجھے باندا تک چھوڑنے کی بات کہی۔ متاثرہ نے بتایا کہ دیور ہونے کی وجہ سے میں گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئی۔ کچھ ہی دیر بعد شخص نے خاتون کو پانی کی بوتل میں نشیلی اشیا ملاکر پانی پینے کو دیا۔

جس کے بعد اسے کچھ یاد نہیں ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ پنکج اپنے ساتھیوں سمیت مجھے کار میں لے گیا۔ ہوش میں آنے کے بعد خاتون نے دیکھا کہ وہ ہری دوار میں ہے۔ خاتون کے مطابق کئی دن تک دیور نشے کی ڈوز دیکر حیوانیت کرتا رہا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس لال بھر کمار پال نے بتایا کہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایس او کو معاملہ درج کرکے جانچ کرنے کے احکام دئے ہیں اور جلد از جلد قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال پولیس ملزم کی تلاش میں دبش دے رہی ہے۔

Loading...

Loading...