انتہائی شرمناک: کرایہ وصول کرنے کیلئے پہنچا مکان مالک ، بدلے میں لوٹ لی عصمت

متاثرہ نے شوہر کو گھر آنے پر اس بات کی جانکاری دی ، جس کے بعد شوہر نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے متاثرہ کی میڈیکل جانچ کروائی ہے ۔ ملزم کی تلاش میں پولیس نے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ، لیکن اس کا پتہ نہیں چل سکا ۔ وہ واردات کے بعد سے ہی فرار ہے ۔

Oct 11, 2019 03:02 PM IST | Updated on: Oct 11, 2019 03:08 PM IST
انتہائی شرمناک: کرایہ وصول کرنے کیلئے پہنچا مکان مالک ، بدلے میں لوٹ لی عصمت

علامتی تصویر

دہلی - این سی آر میں خواتین کے تئیں جرائم کی وارداتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ اب ایک شادی شدہ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے معاملہ کی شکایت درج کرلی ہے اور ملزم کی تلاش کی جارہی ہے ۔ جانکاری کے مطابق ملزم نے اپنی ہی کرایہ دار کو ہوس کا شکار بنایا ۔ وہ کرایہ لینے کے نام پر گھرمیں گھسا اور شوہر کی غیر موجودگی میں متاثرہ کو شکار بناکر فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ جمعرات کو جب اس کا شوہر کام پر چلا گیا تو مکان مالک گھر آیا ۔ اس نے متاثرہ کو کرایہ دینے کیلئے کہا ۔ جب متاثرہ کرایہ لے کر آئی تو اس نے لینے سے منع کردیا اور کہا کہ بعد میں لے لے گا سنبھال کر رکھ دو ۔ اس دوران جب متاثرہ روپے رکھنے کیلئے واپس کمرے میں گئی تو وہ پیچھے سے آگیا اور کمرہ بند کرکے متاثرہ کی آبروریزی کی ۔

اس کے بعد متاثرہ نے شوہر کو گھر آنے پر اس بات کی جانکاری دی ، جس کے بعد شوہر نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے متاثرہ کی میڈیکل جانچ کروائی ہے ۔ ملزم کی تلاش میں پولیس نے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ، لیکن اس کا پتہ نہیں چل سکا ۔ وہ واردات کے بعد سے ہی فرار ہے ۔

Loading...

Loading...