بیوہ خاتون کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتا تھا یہ شخص ، کئی مہینوں تک کی آبروریزی اور پھر کردیا ایسا کام

شادی کا جھانسہ دے کر ملزم نے ایک بیوہ خاتون کی کئی مہینوں تک آبروریزی کی اور پھر بعد میں شادی سے انکار کردیا ۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر کیس درج کرکے ہفتہ کو ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

Oct 12, 2019 05:19 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 05:19 PM IST
بیوہ خاتون کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتا تھا یہ شخص ، کئی مہینوں تک کی آبروریزی اور پھر کردیا ایسا کام

علامتی تصویر

اترپردیش پولیس نے نوئیڈا سے آبروریزی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ واردات یہاں کے برولا گاوں میں پیش آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہاں شادی کا جھانسہ دے کر ملزم نے ایک بیوہ خاتون کی کئی مہینوں تک آبروریزی کی اور پھر بعد میں شادی سے انکار کردیا ۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر کیس درج کرکے ہفتہ کو ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

نوئیڈا تھانہ سیکٹر 49 کے انچارج دھرمیندر شرما نے ہفتہ کو بتایا کہ برولا گاوں میں رہنے والی ایک خاتون نے دو ماہ قبل تھانہ میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ستیندر چودھری نام کے شخص نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کی آبروریزی کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے شوہر کی موت ہوچکی ہے ۔

Loading...

خاتون کے شوہر کی موت کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر ملزم کافی دنوں تک اس کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہا تھا ۔ کافی وقت بعد جب خاتون نے شادی کرنے کیلئے کہا تو اس نے انکار کردیا اور لیو ان ریلیشن شپ سے الگ ہوگیا ۔

اس کے بعد خاتون نے پولیس کو اپنی آپ بیتی سنائی ۔ پولیس نے اس کے بیان کی بنیاد پر کیس درج کرلیا ۔ تھانہ انچارج دھرمیندر شرما کے مطابق معاملہ کی جانچ میں مصروف پولیس اہلکاروں نے ہفتہ کو ستیندر کو گرفتار کرلیا ۔

Loading...