سنبھل میں لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد زندہ جلایا۔ شخص گرفتار، این ایس اے کے تحت کارروائی

اس معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس آلوک کمار جیسوال نے بتایا کہ ریپ کے بعد لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کرنے والے ملزم شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Nov 22, 2019 03:27 PM IST | Updated on: Nov 22, 2019 03:57 PM IST
سنبھل میں لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد زندہ جلایا۔ شخص گرفتار، این ایس اے کے تحت کارروائی

سنبھل: یوپی کے سنبھل میں بیٹیوں کے تحفظ کی سچائی بیاں کرتی خبر سامنے آئی ہے۔ پہلے سے ہی خواتین کا استحصال کے واقعے تھم نہیں رہےتھے۔ اب ایک معاملہ نخاسہ تھانہ علاقے سے سامنے آیا ہے۔ یہاں ریپ کے بعد ملزم نے لڑکی پر کیروسن(مٹی کاتیل) چھڑک کر آگ لگادی۔ شدید طور پر جھلسی لڑکی کو دہلی منتقل کردیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔ معاملے میں آئی جی رمت شرما نے کہا کہ ملزم کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

پورا معاملہ سنبھل ضلع کے نخاسہ تھانہ علاقے کا ہے۔ یہاں ایک شخص پر ریپ کی واردات کو انجام دیکر متاثرہ لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ گھر میں لڑکی کو اکیلا دیکھ کر پڑوسی شخص اسے کھینچ کر باہر لے گیا اوراس گھنونے کام کو انجام دیا۔ اہل خانہ سے شکایت کرنے اور پولیس میں جانے پر ملزم نے لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے لڑکی شدید طور سے جھلس گئی۔

لڑکی کی حالت نازک علاج کیلئے دہلی منتقل

واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے آناً فاناً میں جھلستی لڑکی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں سے نازک حالت میں دہلی منتقل کردیا گیا۔ اس معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس آلوک کمار جیسوال نے بتایا کہ ریپ کے بعد  لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کرنے والے ملزم شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Loading...

Sambhal nakhasa1

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی 70 فیصد جھلس گئی ہے اور علاج کیلئے دہلی ریفر کردیا گیا ہے۔

Loading...