شرمناک ! 19 سالہ بیٹی کی چھ سالوں تک باپ نے کی آبروریزی ، حاملہ ہوئی تو زبردستی کروادیا اسقاط حمل

اترپردیش کے فیروز آباد میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک گھنونا واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک باپ نے اپنی ہی بیٹی کو چھ سالوں تک اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔

May 05, 2019 12:00 PM IST | Updated on: May 05, 2019 12:00 PM IST
شرمناک ! 19 سالہ بیٹی کی چھ سالوں تک باپ نے کی آبروریزی ، حاملہ ہوئی تو زبردستی کروادیا اسقاط حمل

علامتی تصویر

اترپردیش کے فیروز آباد میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک گھنونا واقعہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک باپ نے اپنی ہی بیٹی کو چھ سالوں تک اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔ یہی نہیں اس دوران متاثرہ لڑکی کا دو مرتبہ اسقاط حمل بھی کروایا گیا۔ بیٹی کی آبروریزی کے الزام میں باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس چھ سال کے دوران متاثرہ لڑکی تین مرتبہ حاملہ ہوئی، دو مرتبہ زبردستی اس کا اسقاط حمل کروادیا گیا اور فی الحال وہ ایک دو ماہ کی بچی کی پرورش کررہی ہے۔ رپورٹ میں پولیس اہلکاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سماج کے ڈر کی وجہ سے متاثرہ لڑکی ماں خاموش رہی اور اس نے پولیس میں اس کی شکایت نہیں کی۔

ٹائمس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچہ کو جنم دینے کے بعد ملزم باپ نے متاثرہ بیٹی کی ایک چھوٹی ذاتی تقریب کے دوران اس کے بوائے فرینڈ سے شادی کروادی۔ کچھ دنوں قبل متاثرہ لڑکی اپنے والدین کے گھر آئی تو ملزم باپ نے ایک مرتبہ پھر اس کو جسمانی ہراساں کرنے کی کوشش کی ، مگر اس مرتبہ اس نے پولیس کو فون کرکے بلالیا۔

پولیس کے مطابق کیس درج کرلیا گیا ہے اور متاثرہ لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملزم باپ کو گرفتار کرکے جیل رسید کردیا گیا ہے۔ ملزم باپ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 323 ، 376 اور 506 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...