جسم فروشی کے دھندے کی اطلاع پر گیسٹ ہاؤس میں چھاپہ ماری، پکڑے گئے 4 جوڑے: جانیں معاملہ

پولیس کی چھاپہ ماری کرتے ہی گیسٹ ہاؤس میں افراتفری مچ گئی۔ تلاشی کے دوران پولیس الگ۔الگ کمروں میں ٹھہرے 4 جوڑوں کو حراست میں لیکر تھانے لے گئی۔

Oct 12, 2019 11:42 AM IST | Updated on: Oct 12, 2019 01:08 PM IST
جسم فروشی کے دھندے کی اطلاع پر گیسٹ ہاؤس میں چھاپہ ماری، پکڑے گئے 4 جوڑے: جانیں معاملہ

علامتی تصویر

جونپور: جسم فروشی کے دھندے کی اطلاع پر پولیس نے جمعہ کو دوپہر میں یہاں کے ایک گیسٹ ہاؤس میں چھاپہ ماری کرکے 4 مشتبہ جوڑوں کوحراست میں لےلیا ہے۔ اہل خانہ سےپوچھ۔گچھ کے بعد پولیس نے بغیر کسی کارروائی کے سبھی کو چھوڑ دیا۔ فی الحال پولیس کی کارروائی علاقے میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ پولیس کی چھاپہ ماری کرتے ہی گیسٹ ہاؤس میں افرا۔تفری کا ماحول بن گیاہے۔

اطلاع کے مطابق علاقائی افسر مچھلی شہر وجے سنگھ کی قیادت میں خواتین پولیس کے ساتھ پولیس آفیسر انل سنگھ نے گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا۔

پولیس کی اس چھاپہ ماری کرتے ہی گیسٹ ہاؤس میں افراتفری مچ گئی۔ تلاشی کے دوران پولیس الگ۔الگ کمروں میں ٹھہرے 4 جوڑوں کو حراست میں لیکر تھانے لے گئی۔

پوچھ۔گچھ میں جوڑوں نے بتایا کہ ان کی منگنی ہوچکی ہے۔ پولیس نے اس کی تصدیق کیلئے ان کے اہل خانہ کو بھی بلایا۔ تصدیق کے بعد پولیس نے جوڑوں کو ان کے گھروالوں کے ساتھ گھر بھیج دیا۔ سی او وجے سنگھ نے بتایا کہ گیسٹ ہاؤس میں غیر اخلاقی کاروبار کی اطلاع پر چھاپہ ماری کی گئی تھی وہیں دوسری طرف پولیس کی یہ کارروائی علاقے میں چرچا کا موضوع بن گئی ہے۔

Loading...

(ان پٹ منوج پٹیل )

Loading...