عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں بیٹی کو دیکھ کر ہوش کھو بیٹھا باپ ، کردی یہ گھنونی حرکت ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

اترپردیش کے مہوبہ میں سیناپتی نگر کے نزدیک معاشقہ اور ناجائز تعلقات کی بنیاد پر 27 سالہ نوجوان کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Nov 03, 2019 08:43 AM IST | Updated on: Nov 03, 2019 08:43 AM IST
عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں بیٹی کو دیکھ کر ہوش کھو بیٹھا باپ ، کردی یہ گھنونی حرکت ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

علامتی تصویر

اترپردیش کے مہوبہ میں سیناپتی نگر کے نزدیک معاشقہ اور ناجائز تعلقات کی بنیاد پر 27 سالہ نوجوان کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ قتل کا الزام معشوقہ کے اہل خانہ پر لگا ہے ۔ فی الحال پولیس ملزمین کی تلاش میں چھاپہ ماری کررہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کلپہاڑ کوتوالی کے سیناپتی محل کے نزدیک رہنے والے رویندر انوراگی کا پڑوس کی ایک نابالغ لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا ۔ دونوں کنبوں کے درمیان گہری دوستی تھی ، اس لئے کسی نے رویندر پر شک نہیں کیا ۔ وہ بلا روک ٹوک معشوقہ کے گھر آتا جاتا تھا ۔ گزشتہ کچھ وقت سے دونوں کنبوں کے درمیان قربت مزید بڑھ گئی تھی ۔

Loading...

ہفتہ کی رات رویندر کو معشوقہ کے والد نے اس کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا ۔ اس کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوگیا ۔ لڑکی کے والد نے رویندر پر لاٹھی اور ڈنڈوں سے تابڑتوڑ حملے شروع کردئے اور اس کے بعد بیلٹ سے گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔

پولیس نے بتایا کہ رویندر کو بیٹی کے ساتھ اپنے ہی گھر میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر ملزم ہوش کھو بیٹھا اور اس کا قتل کردیا ۔ معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر لاش کا پنچ نامہ کیا اور اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ ساتھ ہی ساتھ ملزم کی تلاش بھی شروع کردی ۔

Loading...