ہوش اڑا دے گی یہ خبر: فون پر فحش ویڈیو دکھاکر بیٹی کے ساتھ ریپ کرتا تھا والد، ایسے ہوا انکشاف

متاثرہ کے مطابق والد اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات بنانے کی کوشش کرتا تھا لیکن ماں سماج کا ڈر دکھاکر چپ کرا دیتی تھی۔

Oct 08, 2019 02:25 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 04:15 PM IST
ہوش اڑا دے گی یہ خبر: فون پر فحش ویڈیو دکھاکر بیٹی کے ساتھ ریپ کرتا تھا والد، ایسے ہوا انکشاف

علامتی تصویر

یوپی کے میرٹھ میں رشتوں کو شرمسار کر دینے والا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر ایک لڑکی نے اپنے ہی والد پر ریپ کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کا باپ اینڈرائڈ فون پر فحش ویڈیو دکھاکر کئی دنوں سے ریپ کر رہا تھا۔ مخالفت کرنے پر ڈراتا۔دھمکاتا تھا۔ متاثرہ کے مطابق والد اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات بنانے کی کوشش کرتا تھا لیکن ماں سماج کا ڈر دکھاکر چپ کرا دیتی تھی۔ چھوٹی بہن کے ساتھ اس غلط رویہ کے ہونے پر شکایت کی ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کر لیا ہے۔

معاملہ گنگا نگر تھانہ علاقے کا ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس کا والد فوج میں سپاہی ہے۔ وہ جموں اور کشمیر میں تعینات تھا۔ کچھ سال پہلے والد کی پوسٹنگ میرٹھ میں ہوئی تھی۔ میرٹھ میں رہتے ہوئے والد نے اس کا کئی مرتبہ ریپ کیا۔ ایس او گنگا نگر روی چندروال نے بتایا کہ ملزم فوجی چھٹی پر آیا ہوا ہے۔

اہل خانہ فی الحال گنگا نگر تھانہ علاقے میں رہتے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کی تحریری شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کی ماں کو بھی ملزم نے کافی پیٹا تھا۔ جانچ میں متاثرہ کے الزامات صحیح مانے جارہے ہیں۔ ایس او کے مطابق متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Loading...

(ان پٹ۔ نکھل اگروال)

Loading...